ویب ڈیسک ۔۔ ایک ایسےوقت میں جب ملک میں بجلی کی رسدطلب کےکہیں کم ہے، سندھ حکومت کی جانب سےایک بہت بڑااعلان سامنےآیاہے۔
جی وہاں ، صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نےکہاہےسندھ کےوہ صارفین جوماہانہ 100یونٹ تک بجلی استعمال کرتےہیں ان سےکوئی بل وصول نہیں کیاجائےگایعنی ماہانہ سویونٹ استعمال کرنےوالوں کیلئےبجلی بالکل مفت ہوگی۔ حکومت سندھ کواپنےاس منصوبےپرعمل درآمدکیلئے5ارب روپےدرکارہوں گے۔
حکومت سندھ اپنےاس منصوبےکوعملی جامہ پہنانےکیلئےسولرپارکس اورمنی گرڈاسٹیشنوں پرانحصارکرےگی۔ اس کےعلاوہ مستحقین میں رعایتی نرخوں پرسولرپینلزتقسیم کئےجائیں گے۔
سندھ حکومت صوبےمیں 2لاکھ افرادمیں سولرپینلزتقسیم کرنےکامنصوبہ رکھتی ہے۔ اس منصوبےکےزیادہ تراخراجات خودحکومت برداشت کرےگی ۔ اس اقدام کامقصدسندھ بھر میں تقریباً 50 لاکھ گھرانوں میں بجلی کے خسارے کو دور کرنا ہے۔