Home / نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

FBR Blocking non filers mobile phones

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکےاحکامات جاری کردئیے۔

ذرائع کےمطابق ریونیوبڑھانےکیلئےحکومت نےہنگامی اقدامات پرکام شروع کردیاہےاوراس مقصدکیلئےچھ لاکھ سےزائدٹیکس نادہندگان کاپتاچلایاہے۔پہلےمرحلےمیں ایف بی آرنے6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کی ہے۔ ایف بی آرنےجنرل آرڈرجاری کیاہےکہ ان ٹیکس نادہندگان کی سمیں بندکردی جائیں۔

ایف بی آرکےاحکامات کے بعدٹیکس نادہندگان کی ان سموں کوبندکردیاجائےگا۔ ان ٹیکس نادہندگان کےبارےمیں ایف بی آرکاکہناہےکہ یہ لوگ ٹیکس دینےکےقابل ہیں لیکن ٹیکس دےنہیں رہے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ تمام افراد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں بھی شامل نہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت ان کے کنکشن بندکردئیےجائیں گے۔ پی ٹی اے کوسمیں بندکرنےکیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ایف بی آر نے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کو عملدرآمد رپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lucky Motors cut price of KIA Stonic

اس گاڑی کی قیمت میں حیرت انگیزکمی

ویب ڈیسک ۔۔ لکی موٹرز کارپوریشن نےمحدودوقت کیلئےپاکستان میں "کیاسٹونک ای ایکس” کی قیمت میں …