Home / ٹوئٹرکولنکڈان سےبڑاخطرہ ۔۔

ٹوئٹرکولنکڈان سےبڑاخطرہ ۔۔

X vs Linkedin

ویب ڈیسک ۔۔ ٹیسلاکےبانی ایلون مسک کی جانب سےٹوئٹرخریدنےکےبعدسےٹوئٹرکی متبادل مارکیٹ چھوٹےاسٹارٹ اپس سےلےکراوپن سورس ایپس اورانسٹاگرام کی تھریڈزسےبھرگئی ہے۔ لیکن ان سب کےبیچوں بیچ تیزی سےابھرتی ہوئی ایک ایپ کوہم مسلسل نظراندازکئےجارہےہیں۔

قارئین کیلئےیہ بات یقیناًدلچسپی سےخالی نہیں ہوگی کہ ٹوئٹرکےایلون مسک کےپاس جانےکےبعدسےاس کی ٹریفک میں کمی جبکہ لنکڈان کی ٹریفک میں مسلسل اضافہ ریکارڈکیاجارہاہے۔ ویب سائٹس کےٹریفک ڈیٹاپرنظررکھنےوالےسیمیلرویب کےاعدادوشمارکےمطابق ٹوئٹریعنی ایکس کی ٹریفک میں مارچ تک 15.2فیصدکمی جبکہ لنکڈان کی ٹریفک میں 10.6فیصداضافہ ہوا۔

نومبر2022میں ایلون مسک کےٹوئٹرخریدنےکےفوری بعداس کی ٹریفک میں 10فیصدکمی جبکہ لنکڈان کی ٹریفک میں 18فیصداضافہ ہوا۔

مارچ تک 727.6ملین صارفین نےٹوئٹرکووزٹ کیاجواس کےوزیٹرزکی تعدادمیں سالانہ 7.5فیصدکمی کوظاہرکرتاہے۔ اس کےمقابلےمیں لنکڈان پرمارچ تک 269.2ملین صارفین نےوزٹ کیا۔ بظاہریہ تعدادٹوئٹرکےمقابلےمیں کافی کم ہےلیکن یہ گزشتہ سال کےمقابلےمیں 11.1 فیصد زیادہ تھی۔

اس کے علاوہ یہ بھی نوٹ کیاگیاکہ دنیا بھر میں لنکڈان کی اینڈرائیڈ ایپ کے استعمال میں نومبر2022 سے مارچ تک 14 فیصد اضافہ ہواجبکہ ایکس میں 20 فیصد کمی آئی۔

کچھ ماہرین کاخیال ہےکہ ٹوئٹر/ایکس کےخودکوری برانڈکرنےکےباعث صارفین وقتی طورپراس سےالگ ہوکردوسری ایپس کارخ کررہےہیں۔ ماہرین کاکہناہےممکن ہےکچھ بزنس پروفیشنلزٹوئٹرکی ٹرانزیشن کی وجہ سےلنکڈان پرچلےگئےہوں لیکن اس کامطلب ٹوئٹرکوپکاپکاچھوڑناہرگزنہیں۔ لیکن مائیکروسوفٹ کی جانب سےلنکنڈان پرگیمزاورشارٹ ویڈیوفیچرزمتعارف کرانےکامقصددراصل ٹوئٹرکےصارفین کوتوڑکراپنی طرف لاناہی ہے۔

ایپ فگرزکےمطابق اس وقت لنکڈان کی موبائل ایپ ایکس اورسنیپ چیٹ کی مجموعی آمدنی سےزیادہ کمائی کررہی ہے۔ لیکن یہاں قارئین کےذہن میں یہ بات رہےکہ ایپ سٹورپرلنکڈان کی سبسکرپشن 29.99ڈالرماہانہ سےلےکر69.99ڈالرماہانہ تک ہے۔ اس کےمقابلےمیں ایکس کی سبسکرپشن 4سے22ڈالرتک جاتی ہے۔ سنیپ چیٹ کی تواس سےبھی کم ہے۔

اب لنکڈان ایکس کوپیچھےچھوڑجاتی ہےیاایکس مارکیٹ میں اپنی جگہ اوربھی پکی کرتی ہے،یہ سب دیکھنےکیلئےہمیں کچھ ماہ انتظارکرناپڑےگا۔

یہ بھی چیک کریں

kolkata lady doctor killer

کولکتہ: لیڈی ڈاکٹرقتل کےملزم سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی …