مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملک بھرکی بجلی آن آف کرنےکابٹن ہمارےپاس ہے۔ وفاقی حکومت نےخیبرپختونخواکےواجبات ادانہ کئےتواپناحق لینےکیلئےہرحدتک جائیں گے۔
ان خیالات کااظہاروزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےصوبائی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےکیا۔ کہازیادتی بھی ہمارےساتھ ہوئی،مینڈیٹ بھی ہماراچوری ہوااورالٹاالزامات بھی ہم ہی پرلگائےجاتےہیں۔ میرےصوبےکےلوگ چورنہیں،سب جانتےہیں چورکون ہے؟
علی امین گنڈاپورنےوفاق کوخیبرپختونخواکےبقایاجات کی ادائیگی اورلوڈشیڈنگ کامسئلہ حل کرنےکیلئےپندرہ دن کاالٹی میٹم دیااورکہاہم نےآزادکشمیرمیں آپ کازوردیکھ لیا۔ کشمیریوں کےسامنےحکومت کی ہواایک دن میں نکل گئی۔ سوچواگرخیبرپختونخوانکل آیاتوکیاہوگا؟ میرےساتھ بیٹھیں اورمسائل حل کریں ورنہ غیرذمہ دارلفظ چھوٹاہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےکہاہمیں اس سال کےپچاس ارب روپےدوماہ کےاندرچاہئیں۔ ہماری بات نہ سنی گئی توصوبےمیں واپڈاکےدفاترپرقبضہ کرلیں گے۔
علی امین گنڈاپورنےکہاکہ بارباردرخواست نہیں کی جاتی ۔ ہربات کی ایک حدہوتی ہے۔ معاملات کواس نہج پرنہ لےجائیں جہاں سےواپسی ممکن نہ ہوسکے۔