ویب ڈیسک ۔۔ ماریہ علی نامی یوٹیوبرنےدعویٰ کیاہےکہ معروف اداکارہ درفشاں سلیم اوراداکاربلال عباس خان نےخفیہ طورپرشادی کرلی ہے۔ یوٹیوبرکےمطابق دونوں کافی عرصےسےتعلقات میں تھے۔
سب جانتےہیں کہ بلال عباس اوردرفشاں کاحال ہی میں ختم ہونےوالاڈرامہ عشق مرشدسپرڈوپرہٹ گیااوردنوں کی جوڑی کولوگوں نےبہت پزیرائی بخشی ۔ ڈرامےمیں بلال اوردرفشاں کی شادی بھی دکھائی گئی ۔
یوٹیوبرماریہ علی کےدعوےکےمطابق درفشاں سلیم اوربلال عباس خان کےدرمیان تعلقات عشق مرشدڈرامہ سےپہلےہی تعلقات استوارہوچکےتھے۔
ماریہ علی کامزیدکہناتھاڈرامے عشق مرشدکی شوٹنگ کے دوران دونوں کو انتہائی قریب دیکھا گیا۔ بریک میں دونوں کھانا بھی ایک ساتھ کھاتے تھے۔
ماریہ کےمطابق در فشاں سلیم اور بلال عباس خان خفیہ نکاح کی وجہ سے ہی ڈرامے کے پریمیئر میں بھی تاخیر سےپہنچے کیوں کہ دونوں نے ایک ساتھ وقت گزارا۔
یوٹیوبر کے دعویٰ کےمطابق دونوں کےنکاح کی تصدیق متعدد شوبز ذرائع بھی کر رہے ہیں لیکن دونوں اداکاروں نے نکاح کاباقاعدہ اعلان نہیں کیا۔
ماریہ علی نےاپنی ویڈیومیں درفشاں سلیم پرالزامات بھی لگائےاوربتایاکہ اس سےپہلےوہ ایک اوراداکارکےساتھ تعلقات میں تھیں لیکن بعدمیں اداکارہ نےاس اداکارکوچھوڑدیا۔