Tuesday, 8 September 2026 | Web Desk
پاکستانی ٹیم آخری ٹیسٹ میں اپنی عزت بحال کرپائےگی یایہ والاٹیسٹ بھی ہارکرانگلش سائیڈ کووائٹ واش کاتحفہ پیش کرےگی؟
انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرااورآخری اور تیسرا ٹیسٹ واروکشائر کاؤنٹی کے ہوم گراؤنڈ ایجبسٹن میں بدھ سے شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری پہلےہی حاصل ہے۔
انتہائی دلچسپ اورحیران کن امر یہ ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں شامل کس بھی کھلاڑی نے اس میدان پر انگلینڈ کےخلاف کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔
اورتواورپاکستان کی طرف سے65ٹیسٹ کھیلنےوالےکپتان بابر اعظم، 49 ٹیسٹ کھیلنےوالےشان مسعود اور32ٹیسٹوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنےوالے فاسٹ بولر محمد عباس کابھی اس گراؤنڈ پر یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ حالانکہ یہ تینوں کھلاڑی اس سےپہلےبھی انگلینڈکادورہ کرچکےہیں۔
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 8 ٹیسٹ کھیلےگئےجن میں پاکستان ایک بھی میچ نہ جیت سکا۔
اس گراؤنڈ پرپاکستان نےپہلا ٹیسٹ مئی جون 1962 کو جاوید برکی کی قیادت میں کھیلا،جہاں ٹیڈ ڈیکسٹر کی قیادت میں کھیلنے والی انگلش ٹیم نے پاکستان کو اننگز اور 24 رنز سےہرایا۔
جون 1971 میں انتخاب عالم کی قیادت میں انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ بغیرکسی نتیجےکےختم ہوایعنی ڈرا رہا۔ اس ٹیسٹ میں ظہیر عباس نے 467 گیندوں پر 274 رنز کی اننگز کھیلی،جو اس میدان پر کسی بھی پاکستانی بیٹر کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔