Wednesday, 9 September 2026 | Web Desk
پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی انسٹا اسٹوری نےمختلف افواہوں کوجنم دیاہے۔ کچھ لوگوں تویہ تک کہہ رہےہیں کہ شایداس جوڑےکی شادی شدہ زندگی میں مسائل پیداہوچکےہیں۔
سامعہ خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ان خواتین کوتنقیدکانشانہ بنایاہےجو شادی شدہ مردوں سے افیئر چلاتی ہیں اوراس کےبدلےان سےپیسےکھاتی ہیں ۔ انہوں نےاپنی سٹوری میں البتہ کسی کانام نہیں لیا۔

سامعہ نے لکھا کہ جو لڑکیاں شادی شدہ بچوں کے باپ سے پیسوں کی خاطرتعلقات قائم کرتی ہیں اور یہ سوچ رکھتی ہیں کہ ایک دن شاید یہ شخص ان سے شادی کر لے گا تو ایسی لڑکیوں پر لعنت ہو۔
اس معاملےنےاس وقت مزیدکنفیوژن پھیلادی جب سامعہ خان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور حسن علی کو ان فالو کردیا۔ البتہ انہوں نےبعدازان اپنےشوہر حسن علی کو دوبارہ فالو کر لیا۔
سامعہ خان کی اس پوسٹ کےبعدمختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پراس جوڑےکی ازدواجی زندگی میں مسائل سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔
واضح رہےکہ سامعہ خان کاتعلق بھارت سےہے۔ حسن علی جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم سےکھیلتےتھےان دنوں حسن علی اورسامعہ خان کی شادی ہوئی۔ فاسٹ بولرحسن علی کچھ عرصےسےقومی ٹیم سےباہرہیں۔