Home / جنوبی پنجاب، بہاولپورصوبےپرراناثنااللہ کابڑابیان

جنوبی پنجاب، بہاولپورصوبےپرراناثنااللہ کابڑابیان

Prime Minister's Political Adviser Rana Sanaullah, speaking in a TV interview about South Punjab and Bahawalpur provinces

Tuesday, 8 September 2026 | Web Desk

وزیراعظم کےسیاسی مشیررانا ثنا اللہ کہتےہیں جنوبی پنجاب اور بہاولپورصوبوں کیلئےپنجاب اسمبلی کی 10سال پہلےمنظورکی گئی قراردادیں اب بے کار ہو چکی ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کوانٹرویومیں راناثنااللہ کاکہناتھاکہ جنوبی پنجاب اور بہاولپورصوبے کے حوالے سےجو قراردادیں پاس کی گئیں انہیں اب 10 سال ہوچکے، کسی اسمبلی کی میعاد کے اندر کسی قرارداد پر عمل نہ ہو سکے تو پھر یہ اگلی اسمبلی پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے میں نئی قرارداد منظور کرتی ہے یا نہیں۔

راناثنااللہ نےایک سوال پرکہاکہ مسلم لیگ ن صوبوں کی بحث پریا تو خاموش ہے یا اس کا حصہ نہیں بننا چاہتی، اس پر بحث پارلیمنٹ میں ہی ہونی چاہیے جو اس بحث کیلئےاصلی فورم ہے۔

رانا ثنا اللہ نےمزیدکہاکہ وزیراعظم نے محسن نقوی کی زباں بندی نہیں کی، وہ جو چاہیں کہہ سکتےہیں مگر عوامی ریفرنڈم پارلیمنٹ کی منظوری سےآئین کے مطابق ہوگا کسی وزیر کے بیان پرنہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Punjab government passes controversial amendment allowing secret trials in anti-terrorism cases

پنجاب میں انتہائی متنازع قانون منظور

Thursday, 3 September 2026 | Web Desk پنجاب حکومت نےانسداددہشت گردی ایکٹ میں ایک متنازع …