Saturday, 5 September 2026 | Web Desk
پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔
اس موقف کااعادہ لندن میں بلاول بھٹوزرداری اورصدرآصف علی زرداری کےدرمیان ہونےوالی ملاقات کےدوران کیاگیا۔ ملاقات لندن میں آصف زرداری کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں بختاوربھٹو زرداری بھی شریک ہوئیں ۔
ذرائع کےمطابق، ملاقات 5گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سےمتعلق امورپرگفتگوہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی کے مؤ قف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ملاقات میں سندھ اسمبلی میں فریال تالپورکی تقریربھی زیر بحث آئی۔
ملاقات کے بعد بلاول اور بختاوراپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ چندروز لندن میں رہوں گااورصحافیوں سےملاقات کروں گا۔