Home / چیٹ جی پی ٹی کافری ورژن آگیا

چیٹ جی پی ٹی کافری ورژن آگیا

Chat GPT free version

ویب ڈیسک ۔۔ اوپن اے آئی نے نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا، بہتر اورتیز ورژن متعارف کرادیا ہے۔ اس ورژن کی بہت خاص بات یہ ہےکہ یہ بالکل فری ہوگا۔

چیٹ جی پی ٹی کےاس فری ورژن کی رونمائی ایسے وقت میں ہوئی جب اس کی حریف کمپنی گوگل اپنی سالانہ کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کی حامل تیزترین ٹیکنالوجی متعارف کروانےجا رہی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کےنئے ماڈل کوچیٹ جی پی ٹی فوراوکا نام دیا گیا ہے۔ نئے ورژن میں مصنوعی ذہانت کا چیٹ بوٹ بھی شامل ہے۔

اوپن اےآئی کی چیف ٹیکنالوجی افسر میرا مورتی نے سان فرانسسکو میں لانچنگ ایونٹ میں کہاہم اپنے تمام صارفین کے لیےچیٹ جی پی ٹی کافری ورژن اومتعارف کرانےپربہت پرجوش ہیں۔

تقریب کےدوران چیٹ جی پی ٹی فوراوکالائیوڈیموبھی کرکےدکھایاگیاجس میں میرامورتی اورانجینئرزنےچیٹ جی پی ٹی فوراوسےمختلف سوالات پوچھے،ریاضی کاسوال حل کرنےکیلئےکہااورایک مسکراتےشخص کی سیلفی دیکھ کراس کےجذبات کااندازہ لگانےکیلئےکہاگیا۔

متعارف کرایاگیانیا ورژن نہ صرف تصاویر کے عنوانات کو پڑھ کر اُن پر بحث کر سکتا ہے بلکہ مختلف زبانوں کا ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ تصاویر کے ظاہری تاثرات سے جذبات کا اندازہ بھی لگا سکتا ہے، اس میں میموری یعنی یادداشت کا فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے تاکہ یہ پہلے دیے گئے جوابات کو بھی یاد رکھ سکے۔

یہ بھی چیک کریں

kolkata lady doctor killer

کولکتہ: لیڈی ڈاکٹرقتل کےملزم سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی شہرکولکتہ میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعدانتہائی …