Home / ایک پاکستانی کیلئےعظیم سعادت

ایک پاکستانی کیلئےعظیم سعادت

Baitullah Sharif door

ویب ڈیسک ۔۔ جدہ میں مقیم پاکستانی محمدعاشق کیلئےبڑااعزاز۔ خانہ کعبہ کےمرکزی دروازےکی تنصیب ان کےہاتھوں سےہوئی ۔ دوسوکلوسونےسےبنےہوئےدروازےکومحمدعاشق کی کمپنی نےتیارکیا۔ اس کےعلاوہ بیت اللہ کی چھت سےبارش کاپانی نیچےلانےوالارحمت کاپرنالہ بھی محمدعاشق کی کمپنی نےتیاراورنصب کیا۔

محمد عاشق کہتے ہیں 1978میں سعودی حکومت نے بیت اللہ شریف کے مرکزی دروازے کو تبدیل کرنے کا کام ایک لبنانی کمپنی کو دیا جس نے بیت اللہ شریف کا درواز ڈیزائن کیا لیکن دروازے کی تنصیب کے دوران کچھ تکنیکی مسائل پیدا ہوئے۔ بعدمیں حکومت نے یہ کام سعودی کمپنی رئیسکو کو دیدیا۔

محمدعاشق کی کمپنی رئیسکونےپوری دلجمعی سےدن رات ایک کرکےدوسوکلوسونےسےخانہ کعبہ کامرکزی دروازہ پندرہ دن میں تیارکیااوراسےدرست طریقےسےنصب بھی کردیا۔ محمدعاشق کی کمپنی کوایک اوراعزازیہ بھی حاصل ہےکہ اس نےحجراسودکاچاندی کاخول تیاراورنصب کیا۔

محمد عاشق نے خدمات کے صلے میں خانہ کعبہ کی وہ مٹی بطور سعادت مانگ لی جو خانہ کعبہ کے دروازے اورحجراسود کی تنصیب کے دوران جمع ہوئی۔محمد عاشق کاشمارسعودی عرب میں سونے کے بڑے تاجروں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Ali Amin Gandapur and Faisal Kundi cold war

گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی …