Home / نومئی کےاصل منصوبہ سازسےکوئی ڈیل نہیں:آرمی چیف

نومئی کےاصل منصوبہ سازسےکوئی ڈیل نہیں:آرمی چیف

army chief 9 may speech

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےکہاہےسپریم کورٹ کےحکم پر9مئی کےورغلائےگئےلوگوں کوپہلےہی شک کافائدہ دیاجاچکاہےلیکن اصل مجرم کوحساب دیناپڑےگا۔

لاہورگیریژن میں افسروں اورجوانوں سےخطاب کرتےہوئےآرمی چیف نےکہانومئی کوسیاہ باب رقم کرنےوالوں سےکوئی ڈیل ہوگی نہ سمجھوتہ بلکہ گھناونےفعل کےمرتکب افرادکوقانون کےکٹہرےمیں لایاجائےگا۔ جنرل عاصم منیر نےکہادشمن قوتیں اوران کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اورپروپیگنڈے سے ڈیجیٹل ٹیررازم کر رہے ہیں۔ قوم کی مددسےملک دشمن قوتوں کوشکست دیں گے۔

آرمی چیف نے کہابلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن رہےگا۔ اس دن شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی دانستہ بے حرمتی کی،شرپسندوں نے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پرحملہ کیا۔پُرتشدد اورمذموم کارروائیوں سے پاکستان دشمنوں کو ریاست اور قوم کامذاق اڑانےکا موقع دیا گیا۔ وہی سازشی عناصر ڈھٹائی سے بیانیہ توڑمروڑکرریاست کو ملوث کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

سپہ سالارکہناتھالوگ مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصدنہیں سمجھ سکے، انہیں منصوبہ سازوں نے اپنی خواہشات کا ایندھن بنایا، اِن ورغلائے ہُوئے افراد کو سپریم کورٹ کی ہدایات پرپہلے سے شک کا فائدہ دیا جاچکا لیکن اس گھناؤنے منصوبےکے اصل رہنما جوخود کو معصوم ظاہر کرتے ہیں، انہیں اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑےگا، خصوصاً جب اُن کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں۔ شہدا اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بےحرمتی کرنےکی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی۔

جنرل سید عاصم منیر نےکہاآئے روز کی جانے والی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہ دینے کو کمزوری اور ہمارے صبر کو لامحدود نہ سمجھا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …