مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکہتےہیں ہمارےصوبےکووفاق نےہمارےفنڈزنہ دئیےتوتحریک چلائیں گے۔
پریس کانفرنس کرتےہوئےعلی امین گنڈاپورکاکہناتھااپنےصوبےکاحق لینےکیلئےہرحدتک جائیں گے،پھرنہ کہناہم غدارہیں۔ اگر آپ بات نہیں مانتے تو پھرمیں نہیں چھوڑوں گا، پھر میں کوئی ایسا اقدام اٹھاؤں گا تو پھر تکلیف کا اندازہ سب کو ہوگا۔
علی امین گنڈاپورنےکہاکوئی میرےصوبےکےلوگوں کوچورکہےیہ میں برداشت نہیں کروں گا۔چوری واپڈاکےلوگ کراتےہیں،ایک توہمارےفنڈزروک رکھےہیں اوپرسےالزام بھی ہم پرلگاتےہو۔
علی امین گنڈاپورنےکہااگرکوئی سمجھتاکہ ہم اپنےساتھ ہونےوالی ناانصافیوں پرخاموش رہیں گےتواس کی بھول ہے۔