Home / گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

Ali Amin Gandapur and Faisal Kundi cold war

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی ۔ دونوں کھل کرایک دوسرےکوللکارنےاورچیلنج دینےلگے۔۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورڈی آئی خان انسداددہشت گردی عدالت سےپیشی بھگت کرنکلےتوصحافیوں کےسامنےگورنرفیصل کریم کنڈی پربرس ہی پڑے۔ کہافیصل کریم کنڈی اوقات میں رہیں اورسیاسی بیان بازیوں سےگریزکریں ۔ انہوں نےاگلی بارمیرےبارےاناپ شناپ بات کی توانہیں گورنرہاوس سےنکال کراسی کی دوکمروں والی انیکسی میں شفٹ کردوں گا۔

علی امین گنڈاپورنےکہاگورنرکےپاس جوگاڑیاں ہیں وہ میرےایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی ہیں،فی الحال ان کی گرانٹ بندکررہاہوں ،منہ بندنہ کیاتوان کی گاڑیوں کاپیٹرول بھی بندکردوں گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکامزیدکہناتھاکہ گورنرایک بےاختیارعہدہ ہے،تم بس ٹاٹابائےبائےکیاکرو،اس سےزیادہ تمہاراکوئی کام نہیں۔ میں عوامی مینڈیٹ لےکرآیاہوں ،میں کھڑاہوگیاتوجس لیٹرپرنوٹیفائی ہوئےاسی پرڈی نوٹیفائی ہوجاوگے۔ شکرکرومیں ڈی آئی خان کابندہ ہوں اورمیری وجہ سےتمہیں خیرات میں عہدےمل جاتےہیں۔

اس سےپہلےایک تقریب میں خطاب کرتےہوئےگورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کاکہناتھامجھےگورنرہاوس کادفاع کرناآتاہے،علی امین چڑھائی کرناچاہتےہیں توشوق پوراکرلیں،میں تیارہوں۔ اسلام آبادمیں تودوڑنےکیلئےسڑک مل گئی تھی یہاں میں دوڑنےنہیں دوں گا،سڑک پرگھسیٹوں گا۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …