ویب ڈیسک ۔۔ حال ہی میں مقابلےکاسب سےبڑاامتحان سی ایس ایس پاس کرنےوالےمیاں بیوی کاکہناہےوہ پاکستان کی دواہم شعبوں میں خدمت کرناچاہتےہیں۔
ڈاکٹرحاجرہ نیازنےکہامیرےشوہرپولیس میں ہیں،وہ سکیورٹی اورامن کویقینی بنائیں گےجبکہ میں ان لینڈریونیوسروس میں ہونےکی وجہ ٹیکس سےجڑےمسائل حل کرنےکیلئےکرداراداکروں گی ۔
ڈاکٹر ہاجرہ نیازاوران کےشوہرحذیفہ مغل نے سنٹرل سپیریئرسروسز2023 کا امتحان پہلی باری میں پاس کیا۔حذیفہ کو پولیس سروس آف پاکستان میں اور ڈاکٹرہاجرہ کو ان لینڈ ریونیو سروسز میں تعینات کیا گیا۔
ڈاکٹرہاجرہ نےتعلیمی میدان میں کامیابی کاسہرااپنےوالدین، دادی اورشوہرکو دیا۔ ڈاکٹرحاجرہ نے اپنی تعلیم آرمی برن ہال سکول اینڈ کالج ایبٹ آبادسےحاصل کی۔ایم بی بی ایس ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبادسےکیا۔ 2018 میں انہیں خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے یوتھ انوویشن ایوارڈ کے لیے منتخب کیاگیا۔یواین ڈی پی کے تحت ڈاکٹرحاجرہ نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور تیزاب سے بچ جانے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔
اس جوڑےکوجاننےوالوں کوکہناہےکہ یہ دونوں میاں بیوی نہ صرف خواتین بلکہ سبھی کیلئےکسی انسپائریشن سےکم نہیں۔