Home / میاں بیوی : اس رشتےکوکیسےمضبوط رکھاجائے؟

میاں بیوی : اس رشتےکوکیسےمضبوط رکھاجائے؟

husband wife relationship

میاں بیوی کارشتہ بہت مضبوط ہونےکےساتھ ساتھ بہت کمزوربھی ہوتاہے۔ قائم رہےتوسالوں قائم رہتاہےاورٹوٹنےپرآئےتوچندلمحوں میں ٹوٹ جاتاہے۔ اسی حوالےسےایک واقعہ آپ سےشیئرکرناچاہتاہوں ۔

ایک امیرزادی کی کسی وجہ سےاپنےسےکمترحیثیت کےنوجوان سےشادی ہوگئی۔ کچھ عرصےبعدجب دونوں کےسرسےعشق کابھوت اترگیاتوذراذراسی بات پرلڑائی جھگڑےشروع ہوگئے۔ سردیوں کی ایک رات دونوں لحاف اوڑھےسورہےتھے۔ اسی دوران شوہرکوکھانسی آناشروع ہوگئی اوروہ زورزورسےکھانسنےلگا۔ بیوی کی آنکھ کھل گئی اوراس نےشوہرکاحال احوال پوچھنےکی بجائےچیخناچلاناشروع کردیا۔

تمہیں تمیزنہیں،کم ازکم منہ پرہاتھ ہی رکھ لو۔۔ یاکھانسناہی ہےتومنہ لحاف سےباہرنکال کرکھانسو،تم کیااپنےگندےجراثیم میرےمنہ پرپھینکتےجارہےہو ، وغیرہ وغیرہ ۔۔

شوہربیوی کی چیخ وپکارکےآگےکچھ نہ بولا،اس نےچپ کرکےاپناتکیہ اٹھایااوردوسرےکمرےمیں جاکرسوگیا،لیکن تب تک اس کی غیرت جاگ چکی تھی ۔

اس نےصبح اٹھ کراپناسامان پیک کرناشروع کردیا۔بیوی نےپوچھا،کہاں جارہےہو؟ بولامیری بس ہوچکی ہے،میں جارہاہوں ۔ بیوی کواپنی رات والی غلطی کاکچھ احساس ہوچکاتھا،بولی ۔۔ وہ کل رات مجھ سےکچھ زیادہ ہی ہوگیا۔ شوہرنےجواب دیا ۔۔ کل رات میرےکھانسنےپرتم نےایک ہنگامہ مچادیا،آج اگرمجھےچھینک آجائےتوتمہاراردعمل کیاہوگا ؟ اورکل کلاں تہمارےسامنےمیراپادنکل گیاتوتم تومیراسرہی پھاڑدوگی ۔ بی بی،میں انسان ہوں ۔ کھانسوں کابھی ، چھینکوں کابھی ۔ مجھےپادبھی آئےگااورمیں ہگوں کابھی ۔۔

ایسانہیں ہوسکتاکہ تم کہوتوکھانسوں ، تم کہوتوچھینکوں، تم چاہوتوپادوں اورتمہارادل چاہےتوہگوں ۔۔ کسی ایسےانسان سےشادی کرلوجونہ کھانسے،نہ چھینکے،نہ پادےاورنہ ہگے۔ جارہاہوں میں۔ یوں یہ رشتہ ہمیشہ کیلئےختم ہوگیا ۔

یہ بات آپ کواس طرح سےبتانےکامقصدصرف یہ تھاکہ میاں بیوی کےرشتےمیں ایک دوسرےکو”جیساوہ ہے”اسی بنیادپرقبول کرناپڑتاہے۔ ایک دوسرےکی خامیوں کوبرداشت کرکےآگےبڑھناپڑتاہے۔ یہ شادی کرکےٹوٹنےکاخوف ہی ہےجس نےمغرب میں خاندانی نظام کوتباہ کرکےوہاں لوچائلڈزکےڈھیرلگادئیےہیں۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

negative use of mobile phone

موبائل فون استعمال کےخوفناک سائیڈافیکٹس

میں جب بھی موجودہ دورکےانسان اورموبائل فون میں تعلق کوسمجھنےکی کوشش کرتاہوں تولگتاہےکہ جیسےہم سب …