انگریزی زبان کی کہاوت ہے ۔۔
Give the devil his due ..
مطلب اگرکوئی اچھاکام کرےتواسےاس کاکریڈٹ ملناچاہیے ۔۔
ہمارےہاں عام طورسیاستدانوں کوکرپٹ سمجھاجاتاہے، اس لئےان کےحوالےسےہونےوالی ہربری بات پرہم فوراً یقین کرلیتے ہیں ۔۔ حالانکہ ہم تک پوراسچ کبھی بھی نہیں پہنچتا ۔۔
پیپلزپارٹی کےبارےمیں بہت سےلوگوں کاکہناہےکہ یہ جماعت اقتدارمیں ترقیاتی کام کم اورکرپشن زیادہ کرتی ہے ۔ اس بات میں کتنی سچائی ہےاورکتنی نہیں ۔۔ اس میں جائےبغیرمیں آپ کوپیپلزپارٹی کےبارےمیں کچھ حیران کن باتیں بتاناچاہتاہوں ۔۔
نمبرایک : پیپلزپارٹی کےبانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹونےاس ملک کےریڑھی بان اورگدھاگاڑی والےکویہ احساس دیاکہ تم بھی اس ملک کےاتنےہی مالک ہو،جتناکہ ایک گاڑی والا ۔۔
نمبردو: پیپلزپارٹی نےپاکستان کو18ویں ترمیم کاتحفہ دیا ۔ اس ترمیم سےصوبےبڑی حدتک وفاق کی محتاجی سےنکل گئےاوراب وہ اپنی قسمت کےبڑےبڑےفیصلےاپنی مرضی سےلےسکتےہیں ۔ اس ترمیم کےبعدکوئی بھی صدرکسی اورکےکہنےپراسمبلی نہیں توڑسکتا ۔
ایک اورکام جومیری نظرمیں پیپلزپارٹی نےبہت اچھاکیا،وہ ہےصوبہ سرحدکواس کی شناخت دینا ۔ جی ہاں ، یہ پیپلزپارٹی تھی جس نےصوبہ سرحدکوخیبرپختونخواکانام دیا ۔
تویہ وہ چندکام تھے، جن کاذکراس لئےضروری تھا ۔۔ کیونکہ ۔۔
Give the devil his due ..