Home / عائزہ خان حادثےسےبچ گئیں

عائزہ خان حادثےسےبچ گئیں

Ayza Khan accident

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ عائزہ خان نجی ٹی وی کےڈرامےکی شوٹنگ کے دوران حادثے سے بچ گئیں۔

میڈیاکی خبروں کےمطابق ،عائزہ خان ساتھی اداکارحمزہ علی عباسی کے ساتھ حال ہی میں شروع ہونےوالےنئے ڈرامےکی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ آگ کاایک سین کرتےہوئےوہ حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

انسٹاگرام پراداکارہ نےحادثےکی ویڈیو شیئر کی اور لکھا،اداکار بننا کوئی آسان کام نہیں، جب ڈائریکٹر ‘ایکشن’ کہتا ہے تو ہم بھول جاتے ہیں کہ آگے کیا ہے اور صرف اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں۔

عائزہ نے لکھا کہ سیٹ پرکبھی کبھارغیر متوقع حالات پیداہوجاتےہیں لیکن اللہ ہماری حفاظت کررہا ہے اور میں اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ اس کےساتھ انہوں نےمداحوں کاشکریہ اداکرتےہوئےکہاکہ آپ لوگوں کی محبت ہی ہمیں اپنےکام میں آگےبڑھنےکاحوصلہ دیتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Hema Report shocks India

کہاگیاایڈجسٹ کرو: اداکارہ نےسچائی بتادی

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی جانی مانی اوربڑی فلم انڈسٹری سےان دنوں لوگوں کےچھوٹےکرتوتوں کی خبریں …