Home / پاکستان نےاہم میدان میں بھارت کومات دےدی

پاکستان نےاہم میدان میں بھارت کومات دےدی

Babar Azam records

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نےکرکٹ کےاہم میدان میں بھارت کومات دےدی۔

جی ہاں،نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اپ ڈیٹ شدہ ون ڈے رینکنگ کےمطابق پاکستان پوائنٹس ٹیبل کی دوڑمیں بھارت سے آگے نکل گیا۔ یادرہےکہ پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان ہونےوالی حالیہ ون ڈےمیچوں کی سیریزسےپہلےپاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی۔ تاہم سیریزمیں کیویزکےخلاف پانچ میچوں میں سےچارجیتنےکےبعدپاکستان نےآئی سی سی ون ڈےرینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بدقسمتی سےپانچواں ون ڈے ہارنے کے بعد قومی ٹیم پہلےنمبرسےلڑھک کرتیسرےنمبرپرآگئی۔

اس طرح آئی سی سی ون ڈےرینکنگ میں آسٹریلیا کاپہلا،بھارت کادوسرااورپاکستان کا تیسرا نمبر تھا۔لیکن یہ رینکنگ اب سالانہ اپ ڈیٹ کےبعد بدل چکی ہے۔ یوں 11مئی کوجاری کردہ حالیہ رپورٹ کےمطابق آسٹریلیا 118 پوائنٹس کےساتھ پہلے،پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ بھارت 115پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرآگیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی چوتھی، انگلینڈ کی پانچویں، جنوبی افریقا کی چھٹی، بنگلا دیش کی ساتویں پوزیشن ہے۔ عالمی ون ڈےرینکنگ میں افغانستان آٹھویں،سری لنکا نویں جب کہ ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پربراجمان ہے۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …