Home / القادرٹرسٹ کیس: عمران خان سےتفتیش کاباقاعدہ آغاز

القادرٹرسٹ کیس: عمران خان سےتفتیش کاباقاعدہ آغاز

Al Qadir Trust Case probe begins

ویب ڈیسک ۔۔ نیب نےالقادرٹرسٹ کرپشن کیس میں تفتیش کاباضابطہ آغازکرتےہوئےعمران خان کوایک سوالنامہ بھرنےکیلئےدیاہے۔

احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے عمران خان کو جوسوالنامہ دیاہےاس میں پوچھاگیاہےکہ برطانوی کرائم ایجنسی سے ہونے والی خط و کتابت کیوں خفیہ رکھی؟ایسٹ ریکوری یونٹ کی سمری کوکیوں چھپایاگیا۔

نیب نے القادر ٹرسٹ کے تمام مالی معاملات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے سوال کیا کہ القادر یونیورسٹی کیلئے زمین کن شرائط پر حاصل کی گئی؟، کابینہ ارکان کےاعتراضات کےباوجوددستاویزات کوکیوں خفیہ رکھاگیا؟

گرفتاری کےبعدعمران خان پہلابیان

احتساب عدالت کاتحریری حکم نامہ جاری

ادھرالقادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنےگزشتہ روزکی سماعت کاتحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کواپنے ذاتی معالج ڈاکٹرفیصل سے ملاقات کی اجازت ہوگی، عمران خان کا طبی معائنہ کرنیوالی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کوبھی شامل کیاجائےگا۔

اس کےعلاوہ عدالتی حکم نامے کے مطابق دوران ریمانڈ عمران خان کو اپنی اہلیہ سے بھی بات کرنے کی اجازت ہوگی، عمران خان کے وکلاء بھی ملاقات کرناچاہیں توکرسکیں گے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران وکلاعمران خان سےملاقات کرناچاہیں توانہیں اس کی اجازت ہوگی۔ فیصلے میں مزیدیہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اپنے رشتے داروں سے ملنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ عمران خان اہلیہ کے ساتھ فون پربات کرنا چاہیں تواس کیلئےبھی انتظامات کیے جائیں۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …