Home / گرفتاری کےبعدعمران خان پہلابیان

گرفتاری کےبعدعمران خان پہلابیان

Imran Khan arrested

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گرفتاری کےبعدچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاپہلابیان سامنےآگیا۔

احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیشی کےموقع پرعمران خان نےاپنےخواجہ حارث اورعلی بخاری ایڈووکیٹ سمیت اپنےدیگروکلاسےتفصیلی بات چیت کی اورانہیں بتایاکہ کس طرح انہیں گرفتارکیاگیا۔

اس موقع پرعمران خان نےاپنےوکلاکویہ بھی بتایاکہ جس وقت انہیں اسلام آبادہائیکورٹ سےگرفتارکیاگیااس وقت انہیں مانگنےکےباوجودگرفتاری کاوارنٹ نہیں دکھایاگیا۔ عمران خان کامزیدکہناتھاکہ مجھے گرفتاری کے وقت نہیں، نیب منتقلی کے دوران وارنٹ دیئے گئے۔

واضح رہےکہ نیب نےگزشتہ روزالقادرٹرسٹ کیس میں عمران خان کوگرفتارکیااورآج جسمانی ریمانڈکیلئےانہیں اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیش کیاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …