Home / ٹک ٹاک اب یوٹیوب کامقابلہ کرےگی

ٹک ٹاک اب یوٹیوب کامقابلہ کرےگی

Tik Tok vs YouTube

ویب ڈیسک ۔۔ ٹیکنالوجی میں آئےروزہونےوالی تبدیلیوں اوروسعتوں کومدنظررکھتےہوئےمعروف ویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نےایک بڑےفیچرکومتعارف کرانےکااعلان کردیا۔ اس فیچرکی شمولیت کےبعدٹک ٹاک صارفین کی دنیایکسربدل جائےگی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کودئیےگئے انٹرویو میں ٹک ٹاک انتظامیہ نےاعلان کیاکہ صارفین کو گھنٹوں پر مشتمل طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے۔ ٹک ٹاک کے اس اعلان کو یوٹیوب کوٹکردینےکےمترادف تصورکیا جارہا ہے۔

یہ بات سب نوٹ کررہےہیں کہ ٹک ٹاک آہستہ آہستہ اپنے فیچرز میں اضافہ کررہا ہے۔ اس سے پہلےجنوری میں ٹک ٹاک نے کچھ صارفین کے لیے ویڈیولینتھ کو آدھے گھنٹے تک بڑھایاجبکہ دیگر صارفین 10 منٹ کے شارٹس ہی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب کی رپورٹ کےمطابق اگرٹک ٹاک 60 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے تو صارف کو ایک ایپی سوڈمختلف حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اس وقت ویڈیو بنانے والوں کو پلیٹ فارم پر20 منٹ کی طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹک ٹاک نےاپناآغازورٹیکل اور شاٹ ویڈیوز کے ساتھ کیالیکن وقت کے ساتھ ساتھ فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب میں ریلز فیچر نے ٹک ٹاک کوخاصا ٹف ٹائم دیااورحریفوں کوبرابرکی ٹکردینےکیلئےٹک ٹاک نے صارفین کو یوٹیوب جیسا تجربہ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کردی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …