Home / آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

Raw network in Australia

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک کےقیام کاپتاچلنےکےبعدسخت ایکشن،4بھارتی جاسوسوں کواپنےملک سےنکال دیا۔ اس سےپہلےاپریل میں بھی دوجاسوسوں کوآسٹریلیاسےبےدخل کیاگیاتھا۔

چارجاسوسوں کی بے دخلی کا انکشاف آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے اپنی تحقیقات میں کیا۔ اس سےپہلےاپریل میں امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نےاپنی خبرمیں انکشاف کیاتھا کہ دو بھارتی جاسوسوں کوآسٹریلیاسےنکال دیاگیاہے۔

قارئین کےعلم میں ہوناچاہیےکہ بھارتی خفیہ ایجنسی راکی مشکوک سرگرمیاں کینیڈااورامریکہ میں بھی بےنقاب ہوچکی ہیں اورمیڈیارپورٹس کےمطابق اس کامقصدبیرون ملک بھارتی باشندوں پرکڑی نظررکھناہے،تاکہ یہ پتاچل سکےکہ کتنےفیصدلوگ خالصتان کےمعاملےپرسکھوں کی حمایت کررہےہیں۔

رپورٹس کےمطابق آسٹریلیامیں جاسوسی نیٹ ورک آسٹریلوی قانون سازوں پر اثر انداز ہونے کے لیےبنایا جارہا تھا۔ آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ بھارتی جاسوس نیٹ ورک ایئر پورٹ سیکیورٹی پروٹوکولز کو بھی نشانہ بنارہا تھا۔

آسٹریلوی سیاستدانوں نےاپنی حکومت پرزوردیاہےکہ بھارت سےاس معاملےپرشدیداحتجاج کیاجائےاورواضح کیاجائےکہ اتحادی بننےکی خواہش رکھنےوالےاس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہواکرتے۔

یہ بھی چیک کریں

Donald Trump promises peace in Middle East

ٹرمپ کامسلمانوں سےبڑاوعدہ

ویب ڈیسک ۔۔ ٹرمپ کوووٹ دیں اورامن واپس لائیں ۔ ری پبلکن صدارتی امیدوارکاامریکی اوردنیابھرکےمسلمانوں …