مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پنجاب، اسلام آباداورخیبرپختونخوامیں حکومت کی جانب سےپاک فوج کوطلب کرلیاگیا۔
وزارت داخلہ کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
پاک فوج کی 10کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کےحوالےکردی گئی ہیں۔ پاک فوج کےدستوں کوامن وامان کےقیام کیلئےصوبےکےبڑےشہروں میں تعینات کیاجائےگا۔ پاک فوج کےدستےضلعی انتظامیہ کےساتھ ملکرامن وامان کےقیام کیلئےکام کریںگے۔
میڈیاکےمطابق فوجی دستےلاہور،راولپنڈی،فیصل آباداوردیگرشہروں میں تعینات کئےجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، فیصل آبادمیں اہم شخصیات کے گھروں پر رینجرز تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آبادپولیس کےمطابق اسلام آبادکےتوسیع شدہ ریڈزون میں پاک فوج کےدستوں نےپہنچ کرپوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی
گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مشتعل کارکنوں نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا تھا۔ گرفتاری والےروزکچھ مشتعل مظاہرین نےجناح ہاوس کےنام سےموسوم کور کمانڈر لاہورکی رہائشگاہ پر حملہ کرکےاسےنذرآتش کردیاتھا۔ اس کےعلاوہ پشاورمیں پولیس کےساتھ جھڑپوں میں چارافرادجاں بحق اورمتعددافرادزخمی ہوگئےتھے۔