مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 8روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کےحوالے۔ احتساب عدالت اسلام آبادکےجج محمدبشیرنےالقادرٹرسٹ کیس کی سماعت میں فریقین کےدلائل سننےکےبعدجسمانی ریمانڈپرمحفوظ فیصلہ سنایا۔
القادرٹرسٹ کیس کی سماعت سکیورٹی وجوہات کی بناپرمعمول سےہٹ کرنیوگیسٹ ہاوس پولیس لائنزمیں ہوئی،جہاں سکیورٹی کےکڑےانتظامات کئےگئےتھے۔ سکیورٹی وجوہات کی بناپرہی عمران خان کونیب راولپنڈی کی عمارت میں رکھنےکی بجائےپولیس لائنزمیں رکھاگیا۔
عدالت میں عمران خان کی وکالت کیلئےان کےوکلاعلی بخاری، خواجہ حارث اوربیرسٹرگوہرپیش ہوئے۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کو مزید تفتیش کیلئےعمران خان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈدرکارہے۔
دوران سماعت وکلاکےدلائل
عمران خان کےوکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جس طرح عمران خان کو گرفتار کیا گیا، قانونی طور پر گرفتاری غلط ہے، اس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ہم یہاں کرپشن کا معاملہ بیان کررہے ہیں، رقم برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پکڑی، این سی اے نے وہ رقم حکومت پاکستان کودی اورلوٹی گئی اس رقم کوقومی خزانےمیں جمع کرانےکی بجائے بدنیتی سے بزنس ٹائیکون کے ساتھ ایڈجسٹ کردیاگیا۔
عمران خان کاعدالت میں اہم بیان
سماعت کے دوران عمران خان نےکہا کہ کونسا ریکارڈنیب کو چاہیے جو میں نہیں مان رہا، نیب کہہ رہا ہیں کہ ہم نے ریکارڈ اکٹھا کرنا ہے، جو بھی پیسے آئے تھے کابینہ کی منظوری سے آئے تھے، اس میں ہمارے پاس دو آپشن ہوتے ہیں یا تو ہم مان جائیں تو پیسہ آجائے گا، دوسرا ہمیں قانونی چارہ جوئی کرنا ہوتی ہے تو ہم ہرکیس ہارجاتے ہیں، ہم قانونی چارہ جوئی پر آج تک 100 ملین روپے لگاچکے ہیں۔
عمران خان نےعدالت کوبتایاکہ مجھے حراست میں لیا گیا اور شیشے توڑے گئے، میرے ڈاکٹر کو بلالیں، ڈاکٹر فیصل کو بلائیں،میں چوبیس گھنٹےسےٹوائلٹ نہیں گیا۔ ڈرتا ہوں میرے ساتھ مسعود چپڑاسی والا کام نہ ہو، یہ ایک انجیکشن لگاتے ہیں جس سے بندا آہستہ آہستہ مرجاتا ہے۔
پنجاب،کےپی،اسلام آباد میں فوج طلب ۔۔
بعد ازاں عدالت فریقین نےفریقین کے دلائل سننے کے بعدعمران خان کو8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ عدالت نے عمران خان کو 17مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔