Home / عمران خان القادرٹرسٹ کیس میں گرفتار

عمران خان القادرٹرسٹ کیس میں گرفتار

Imran Khan arrested in Al Qadir trust case

ویب ڈیسک ۔۔ نیب راولپنڈی نےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوالقادرٹرسٹ کیس میں گرفتارکرلیا۔ عمران خان عسکری اداروں کےخلاف بیان بازی سمیت مختلف کیسوں میں ضمانت حاصل کرنےاسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں سے انہیں نیب راول پنڈی نےرینجرزاہلکاروں کی مددسے حراست میں لے لیا۔

قومی میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق نیب راولپنڈی کےآفس میں عمران خان کواسی کمرےمیں رکھاگیاہےجہاں تحریک انصاف کےدورحکومت میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کورکھاگیاتھا۔ جیونیوزکی خبرکےمطابق یہ کمرہ ایک ہفتہ پہلےسےہی عمران خان کیلئےتیارکرلیاگیاتھا۔

عمران خان کاطبی معائنہ مکمل

میڈیاکےمطابق نیب کی حراست میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرلیاگیاہے، پمزاورپولی کلینک اسپتال کی مشترکہ ٹیم نےعمران خان کامعائنہ کیا۔ میڈیکل رپورٹ کےمطابق عمران خان بالکل تندرست ہیں اورانہوں نےڈاکٹروں سےکسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔ ان کےدل کی دھڑکن، شوگراوربلڈپریشرنارمل ہیں۔۔ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کےحوالےکردی گئی ہے۔ذرائع کےمطابق عمران خان نےمیڈیکل چیک اپ کےدوران کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی۔

عمران خان احتساب عدالت میں پیش

عمران خان کوپولیس لائنزمیں ہنگامی طورپرقائم کی گئی احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا۔ نیب حکام نےعدالت سے14روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعاکی ہے۔ عمران خان کےوکیل خواجہ حارث،علی بخاری اوردیگربھی عدالت میں موجودتھے۔

نیب ذرائع کےمطابق عمران خان کوالقادرٹرسٹ میں پیش ہونےکیلئےنوٹس جاری کئےگئےلیکن انہوں نےاوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےنوٹسزکواسلام آبادمیں چیلنج کردیا۔ عدالت نےاس پرفیصلہ دیاکہ نیب نےجونوٹس جاری کئےوہ قانون کےمطابق نہیں تاہم نیب چاہےتوقانون کےمطابق نوٹس جاری کرکےکارروائی کوآگےبڑھاسکتاہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے وقت قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں اور وکلا کی ہاتھاپائی بھی ہوئی جس میں خبروں کےمطابق کئی پولیس اہلکاراوروکلازخمی ہوئے۔

القادر یونیورسٹی کیس

القادر یونیورسٹی جہلم کے علاقے سوہاوہ میں زیر تعمیر نجی یونیورسٹی ہے۔ یہ منصوبہ القادریونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کا حصہ ہے۔ 5 مئی 2019ء کو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس یونیورسٹی کوبنانےکاتصوریہ بتایاجاتاہےکہ جہاں دنیاوی تعلیمات کو صوفی ازم اور سیرت النبی ﷺ کے ساتھ پڑھا جائے گا۔

القادریونی ورسٹی کے لیے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے زمین پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو منتقل کی جنہوں نے اسے القادر ٹرسٹ کو منتقل کردیا۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ متعددباریہ کہہ چکےہیں کہ القادرٹرسٹ کی زمین کی خریداری میں اربوں روپےکےگھپلےہیں جن میں عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اورایک پراپرٹی ٹائیکون ملوث ہیں۔ راناثنااللہ کےمطابق القادرٹرسٹ کی زمین کےلین دین میں شہزاداکبرنےاربوں روپےبطورکمیشن وصول کئے۔

میڈیاکےذریعےیہ بات بھی سامنےآئی ہےکہ القادریونیورسٹی میں صرف 37 طلبازیرتعلیم ہیں۔

راناثنااللہ کاردعمل

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کہتےہیں عمران خان کونیب نےالقادرٹرسٹ کیس میں متعددبارنوٹس جاری کئےلیکن وہ نیب حکام سےتعاون نہیں کررہےتھے،جس کےبعدگرفتاری عمل میں لائی گئی۔ انہوں نےکہاکہ اگرعمران خان نیب سےتعاون کرتےتوگرفتاری کی نوبت نہ آتی۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کےنوٹس لینےپربات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاکہ نوٹس لینااچھی بات ہےلیکن جب ہمارےخلاف جھوٹےاوربےبنیادمقدمات بنائےجارہےہیں،جب ایک بیٹی کوباپ کےسامنےگرفتارکیاگیااس وقت نوٹس کیوں نہ لیاگیا؟

نیب کانیاقانون کیاکہتاہے؟

نیب کےترمیم شدہ قانون کےمطابق نیب حکام اب انکوائری سٹیج پرکسی کوگرفتارنہیں کرسکتےلیکن اگرکوئی انکوائری میں تعاون نہ کرےتواسےگرفتارکیاجاسکتاہے۔ عمران خان دورحکومت میں نیب قانون زیادہ سخت تھاجس کےمطابق کسی بھی محض انکوائری کی سطح پربھی گرفتارکیاجاسکتاتھا،جس کےبعدابتدائی ریمانڈہی نوےدن کاہوتاتھا۔

پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت نےاقتدارمیں آکرنیب قانون میں ترامیم کیں ۔ واضح رہےکہ عمران خان نےنیب کےموجودہ ترمیم شدہ قانون کوسپریم کورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔

عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نےعدالت کےاحاطےسےعمران خان کی گرفتاری کانوٹس لیااورگرفتاری کےطریقہ کارپرسخت برہمی کااظہارکیا۔ عدالت نےمتعلقہ حکام کوبلاکران کی سخت سرزنش کی۔ تاہم عدالت نےرات گئےفیصلہ سناتےہوئےعمران خان کی گرفتاری کوقانونی قراردیاتاہم عدالت نےآئی جی اسلام آباداورسیکرٹری داخلہ کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کیاہے۔

ادھرنیب حکام نےعمران خان کی گرفتاری کےوارنٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کردئیے۔
واضح رہےکہ نیب نے عمران خان کونیشنل اکاؤنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کے سکیشن 9 اے کے تحت گرفتار کیا،عمران خان کو نیب نے 34 اے ، 18ای ، 24 اے کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Medicine hone delivery in punjab

پنجاب میں ادویات کی فری ہوم ڈلیوری

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب میں دولاکھ مریضوں کومفت ادویات گھرپرملیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنےصوبےمیں فری …