ویب ڈیسک — پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کےاپنےپہلےمیچ میں میزبان ملائیشیا کو4کےمقابلےمیں5گول سےشکست دےدی۔ یہ کہناہرگزغلط نہ ہوگاکہ انتہائی آخری لمحات میں ابو محمود کے گول کےباعث پاکستان نےفتح ملائیشیاکےہاتھوں سےچھین لی۔
نوگول والےاس سنسنی خیزاوراعصاب شکن میچ میں ایک موقعےپرلگ بھگ یہ طےہوگیاتھاکہ پاکستان کیلئےجیتنااب مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ساہوگیاہےلیکن پھرسب نےدیکھاکہ کیسےپاکستان نےمیچ میں کم بیک کیااورہاراہوامیچ جیت کرسب کوحیران کردیا۔
پاکستان کومیچ کے ابتدائی لمحات میں پنالٹی کارنر ملا جسے سفیان خان نے کامیابی سے گول میں بدل دیا۔ ملائیشیا کی ٹیم نے فوری جواب دیا اور ہوم سائیڈ کےابو کمال ارزئی نے گول کرکے اسکور برابر کردیا۔
پہلا کوارٹر 1-1 سے ختم ہوا لیکن ملائیشیا نے دوسراکوارٹرشروع ہوتےہی پاکستان کےگول پوسٹ پرحملوں کی بارش کردی اورارزئی نے ایک بار پھر گول کردیا۔ تیسرے کوارٹر میں ارزئی کےتیسرےگول نےمیزبان ٹیم کوایک بہت محفوظ پوزیشن میں لاکھڑاکیا۔
بظاہر پاکستان کے لیے اسکور برابر کرنا مشکل تھا لیکن لڑکوں نےہمت نہ ہاری،سفیان اورذکریانےیکےبعددیگرےدو گول سکور کیے۔ سفیان اورذکریا حیات نے بالترتیب 50ویں اور 53ویں منٹ میں گول کئے۔
56ویں منٹ میں ملائیشیا کےمرہان جلیل نےاس وقت گول کردیاجب کہ اختتام میں صرف چار منٹ باقی تھے۔یہاں پاکستان کیلئےگیم یوں سمجھوکہ اوورہی ہوچکی تھی۔
لیکن سفیان کاجادوچل گیااوراس نےمیچ کے59ویں منٹ میں سکور برابر کر دیا۔ سفیان کی جانب سے تیسرا اور پاکستان کا چوتھا گول کرنے کے چند سیکنڈ بعد ہی پاکستان کو پنالٹی کارنرملاجسے ابو محمود نے گول میں تبدیل کر کے پاکستان کو فتح دلائی۔ یوں انتہائی اعصاب شکن مقابلےکےبعدپاکستان نےیہ میچ چارکےمقابلےمیں پانچ گول سےجیت لیا۔
پاکستان اپنااگلا میچ اتوار کو کوریا کے خلاف کھیلےگا۔