Home / حنیف عباسی اورانوارالحق کاکڑمیں سخت گرماگرمی

حنیف عباسی اورانوارالحق کاکڑمیں سخت گرماگرمی

Hanif Abbasi and Anwarul Haq Kakar dispute

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑاورمسلم لیگ ن کےرہنماحنیف عباسی کےدرمیان گندم بحران کےمعاملےپرمنہ ماری ہوگئی ۔ دونوں نےایک دوسرےکوخوب کھری کھری سنائیں۔

الیکٹرانک میڈیاکی خبروں کےمطابق دونوں کااسلام آبادکےایک ہوٹل میں آمناسامناہوگیا۔ انوارالحق کاکڑکودیکھ کرحنیف عباسی غصےمیں آگئےاورانہیں گندم کےموجودہ بحران کاذمہ دارقراردیا۔ اس پرانوارالحق کاکڑبولےکیاتم مجھےگرفتارکرانےآئےہو؟

حنیف عباسی نےکہامیں قسم کھاکرکہتاہوں کہ تم نےگندم اسکینڈل میں پیسےکھائےہیں۔ حنیف عباسی کےالزام پرانوارالحق کاکڑبولےاگرمیں نےفارم47کےحوالےسےزبان کھول دی تون لیگ والےمنہ چھپاتےپھریں گے۔

سنونیوزپرسعدیہ افضال کےپروگرام میں بات کرتےہوئےحنیف عباسی نےکہااگرہم نےگندم اسکینڈل کی تحقیقات نہ کیں تویہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …