ویب ڈیسک ۔۔۔ امریکی حکومت کی جانب سےمتعددبارپابندیوں کاسامناکرنےوالی چین کی ویڈیوشیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک امریکی نوجوان نسل میں تیزی سےمقبول ہورہی ہےاورایک سروےکےمطابق ہرتیسراامریکی نوجوان کرنٹ افیئرزکی زیادہ ترخبروں کیلئےٹک ٹاک پرانحصارکررہاہے۔
پیوریسرچ کی تازہ ریسرچ کے مطابق 2020 کے بعدامریکا میں ٹک ٹاک کی مقبولیت میں حیران کن حدتک اضافہ ہوااور اس کی مقبولیت 3فیصد سے یکدم 14 فیصد تک جا پہنچی۔
امریکامیں ٹک ٹاک کی مقبولیت میں اتنابڑاجمپ اس لئےبھی حیران کن ہےکیونکہ چین سےرقابت کےباعث امریکی حکومت متعدد بارقومی سلامتی کیلئےخطرہ قراردیتےہوئے ٹک ٹاک پرجزوی پابندی لگاچکی ہےاور وہاں سرکاری ڈیوائسز پر اس کے استعمال پرمکمل پابندی ہے۔
امریکی حکام کی پریشانی بلاوجہ نہیں کیونکہ امریکا میں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 15 کروڑ سےزیادہ ہےاوراس میں زیادہ تعدادنوجوانوں کی ہے۔18 سے29 سال کی عمرکاہرتیسراامریکی نوجوان خبروں اورمعلومات کیلئےٹک ٹاک کا استعمال کرتاہے۔
پیوریسرچ کےمطابق امریکی نوجوانوں میں باالخصوص خبریں اور معلومات کےحصول کیلئےاب روایتی میڈیا کے بجائے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکازیادہ استعمال کیاجارہاہے۔ تحقیق میں مزیدبتایاگیاہےکہ دیگرسوشل میڈیاپلیٹ فارمزکےمقابلےمیں ٹک ٹاک سےخبروں کی حصول میں اضافہ دیکھاگیاہے۔