Home / شاہین آفریدی نےکاکول فٹنس کیمپ کیوں چھوڑا؟

شاہین آفریدی نےکاکول فٹنس کیمپ کیوں چھوڑا؟

shaheen afridi leave kakul fitness camp

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکول میں فٹنس کیمپ ختم ہونےسےپہلےہی گھرروانہ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق شاہین آفریدی کےگھرمیں کسی رشتہ دارکی طبیعت خراب تھی اوراسی وجہ سےکیمپ ادھوراچھوڑکرانہیں جاناپڑا۔ شاہین سےپہلےمحمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان بھی گھریلو مصروفیات کے سبب کیمپ چھوڑ کرگھرچلےگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےچندروزپہلےشاہین آفریدی کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ ایک بارپھربابراعظم کووائٹ بال ٹیم کا کپتان مقررکیا۔

پاکستانی کرکٹرز کےلئے کاکول میں جاری فٹنس کیمپ ہفتےکےروزختم ہوگیا۔ کھلاڑی پیرکوآرمی چیف جنرل عاصم منیرکےافطارڈنرمیں شریک ہوں گےاوراس کےبعدعید گزارنے کے لیے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔

پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس میں بہتری کے لیے کاکول اکیڈمی میں دو ہفتے تک فٹنس کیمپ لگایا گیاجہاں پاک فوج کے ماہر ٹرینرز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو خصوصی مشقیں کروائی گئیں۔

یہ بھی چیک کریں

PCB Chairman Mohsin Naqvi chairs Board of Governors meeting at PCB Headquarters in Lahore, increasing match fees and domestic budget for 2026-27

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئےخوشخبری

Monday, 29 June 2026 | Web Desk قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کواب میچ فیس کی …