Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی انتہائی بری پرفارمنس ۔ آسٹریلیا نے بھی گرین شرٹس کو 113 رنز سےہرادیا ۔ ایونٹ میں پاکستانی ویمنزٹیم کوہونےوالی یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔
آسٹریلوی ویمنز ٹیم کے 199 رنز کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم صرف 86 رنزپرڈھیرہوگئی ۔
لیڈز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےآسٹریلیانے 7 وکٹ پر 199 رنز بنائے ۔ ایلیسے پیری نے 71 اور جارجیا وال نے 39 رنز بنائے۔
پاکستان کی نشرہ سندھو، رامین شمیم اور سعدیہ اقبال نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Australia register a 113-run win at Headingley 🏏#PAKvAUS | #T20WorldCup | #BackOurGirls pic.twitter.com/Ybf9slpfRo
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 23, 2026
ہدف کےتعاقب میں پاکستان کی منیبہ علی کے علاوہ کوئی بیٹر ٹک کر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 86 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ منیبہ نے 32رنز بنائےجبکہ فاطمہ ثنا 17 رنز بناسکیں۔
یہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستانی ویمنزٹیم نےمسلسل چوتھی شکست کھائی ہے۔
پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک کامیابی سے محروم ہے اور وہ اپنا آخری میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔