Wednesday, 16 September 2026 | Web Desk
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کےجائزےکےبعدمختلف تجاویزپرغورکیاگیا۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پیٹرولیم مصنوعات کےحوالےسےسمارٹ لاک ڈاون لگایاجائےگا۔
ذرائع کےمطابق اس پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاون کےنتیجےمیں سرکاری ونجی دفاترکیلئےہفتےمیں 4دن کام کی تجویزہے۔ یعنی جمعہ ، ہفتہ اوراتوارکوچھٹی ہواکرےگی۔ اسی طرح ان چھٹی کی تین دنوں میں نقل وحمل کوبھی کم کرنےکی تجویززیرغورہے۔
پچاس فیصدسرکاری گاڑیوں کوبھی گراونڈکرنےکی تجویزسامنےآئی ہے۔ اسی طرح شاپنگ مالز ، بازار ، ہوٹلزاورریسٹورنٹس کی ٹائمنگ کم کرنےکی تجاویزبھی زیرغورہیں ۔
پیٹرول سمارٹ لاک ڈاون سےمتعلق اعلان جلدمتوقع ہے۔