Monday, 21 September 2026 | Web Desk
ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 6 شہداء کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی، کور کمانڈر پشاور، شُہدا کے لواحقین اور سینیئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے 6 شہداء میں کیپٹن ابوذر فاروق شہید، لیفٹیننٹ شیراز بابر شہید، سپاہی شکیل احمد شہید، سپاہی حمزہ شہید، سپاہی محمد عثمان عزیز شہید اور نان کمبیٹنٹ غلام سجاد شامل ہیں۔
شہداء کا جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ پاک فوج کے دو افسران سمیت 6 جوانوں نےجام شہادت نوش کیا۔