ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی سینئرادکارہ صبافیصل نےانکشاف کیاہےوہ شوبزمیں آنےسےپہلےمریم نوازاوران کی والدہ کلثوم نوازکےکپڑےسیاکرتی تھیں۔
صبافیصل نےیہ دلچسپ اورحیران کن انکشاف اداکارہ نادیہ خان اوراعجازاسلم کی رمضان ٹرانسمیشن میں کیا۔ پروگرام کےدوران میزبان نےصبافیصل سےپوچھاکہ کیاکبھی انہوں نےکوئی کاروبارکیاہے؟
اس سوال کےجواب میں صبافیصل نےبتایاکہ وہ شوبزکی دنیامیں قدم رکھنےسےپہلےلاہورمیں کپڑےسینےکی فیکٹری چلارہی تھیں۔ ان کاکام اچھاچلتاتھا۔ انہوں نےبتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاوران کی مرحومہ والدہ کلثوم نوازبھی ان ہی سےکپڑےسلوایاکرتی تھیں۔
صبافیصل نےمزیدبتایاکہ جب انہوں نےشوبزمیں کام کرنےکیلئےکراچی شفٹ ہونےکافیصلہ کیاتومجبوری میں انہیں اپنی فیکٹری کوبندکرناپڑا۔ اداکارہ کےمطابق انہیں اپنی فیکٹری بندکرنےاورشوبزمیں کام کرنےکےفیصلےپرکبھی پچھتاوانہیں ہوا۔