Home / شیرافضل مروت کی چھٹی

شیرافضل مروت کی چھٹی

Sher Afzal Marwat statement on Saudi Arabia

ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےپارٹی رہنماشیرافضل مروت کواپنےفوکل پرسنزکی فہرست سےنکال کرانہیں اپناذاتی سوشل میڈیاونگ ختم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کےمطابق عمران خان نےپی ٹی آئی کورکمیٹی کی سفارش پرعمیرنیازی کوبھی اپنےفوکل پرسنزکی فہرست سےنکال دیاہے۔

کورکمیٹی کی سفارشات کوقبول کرتےہوئےعمران خان نےاپنےفوکل پرسنزکےطورپربیرسٹرگوہر، شبلی فراز،عمرایوب اوربیرسٹرعلی ظفرکوتعینات کیاہے۔

ذرائع کےمطابق کورکمیٹی اجلاس میں شیرافضل مروت اورعمیرنیازی پرکڑی تنقیدکی گئی۔ رہنمائوں کاکہناتھایہ دونوں عمران خان سےسب سےزیادہ ملاقاتیں کرتےہیں لیکن پھربھی عمران خان کاموقف درست طورپرسامنےنہیں آپاتا۔

ذرائع کےمطابق بیرسٹرگوہرکےذریعےشیرافضل مروت کوعمران خان کایہ پیغام پہنچادیاگیاہےکہ وہ اپناسوشل میڈیاسیل فوری طورپربندکردیں۔

واضح رہےکہ فوکل پرسنزوہ لوگ ہیں جوجیل میں عمران خان سےملاقات کیلئےلوگوں کےنام دیتےہیں۔ یہ لوگ جس کانام دیں گے،وہی جیل میں عمران خان سےملاقات کرےگا۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …