Home / پنجاب میں ادویات کی فری ہوم ڈلیوری

پنجاب میں ادویات کی فری ہوم ڈلیوری

Medicine hone delivery in punjab

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب میں دولاکھ مریضوں کومفت ادویات گھرپرملیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنےصوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کاافتتاح کردیا۔

پراجیکٹ مفت دواآپ کی دہلیزپرکی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےمریم نوازنےکہاآٹھ ہفتے8 ہفتے کی قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبود کا اتنا بڑامنصوبہ شروع کردیا۔ 2013میں ن لیگ کےمفت ادویات کی ہوم ڈلیوری کےمنصوبےکوپی ٹی آئی حکومت نےختم کردیا۔ ن لیگ بڑےمنصوبےلگاتی ہےجنہیں ختم کرنےکیلئےفتنے آجاتے ہیں۔

مریم نوازنےکہا2لاکھ مریضوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر دوائیں فراہم کریں گے، فری میڈيسن منصوبے میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دل کی بیماریوں کی دوائيں بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاوہ نواز شریف اور شہباز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ چاہتی ہیں 5 سال بعد صوبےمیں کوئی شخص علاج کی سہولت سے محروم نہ رہے ۔انہوں نےکہاپنجاب کےہرشہرمیں بہترین ہسپتال بناناان کاخواب ہے۔

اس منصوبےکےافتتاح کےبعدمریم نواز ادوایات لےکر شادمان کچی آبادی میں رسولاں بی بی اور منور ملک کے گھروں پہنچ گئیں،مریضہ رسولاں بی بی وزیراعلیٰ کو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں۔

یہ بھی چیک کریں

Ali Amin Gandapur and Faisal Kundi cold war

گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی …