Home / پشپا2نےریلیزسےپہلےریکارڈبناڈالا

پشپا2نےریلیزسےپہلےریکارڈبناڈالا

ویب ڈیسک ۔۔ انڈین ساوتھ فلموں کےبڑےسپرسٹارالوارجن کی بلاک بسٹرفلم ‘پشپا’کےسیکوئل کامداحوں کوبڑی بےقراری سےانتظارہےاوراس بات کاثبوت یہ ہےکہ فلم کےپہلےگانےنےریلیزہوتےہی سوشل میڈیاپرمقبولیت کےجھنڈےگاڑدئیےہیں۔

الوارجن نےاس گانے’پشپا پشپا‘کی ویڈیو اپنےانسٹاگرام پرشیئرکی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اوراب تک دنیابھرمیں لاکھوں لوگ اسےدیکھ چکےہیں۔

پشپا2ابھی ریلیزنہیں ہوئی لیکن اس نےریلیزسےپہلےہی ایک بڑااعزازاپنےنام کرلیا۔ جی ہاں ، یہ بنگالی زبان میں ریلیزہونےوالی پہلی پین انڈین فلم ہوگی۔

واضح رہےکہ پین انڈین فلمیں اب تک صرف پانچ زبانوں ہندی،تامل،تیلگو،کناڈااورملیالم میں ریلیزہوتی ہیں لیکن پشپا2کوچھ زبانوں میں ریلیزکیاجائےگا۔

انٹرنیشنل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے’پشپا2‘کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خریدے ہیں اوریہ کسی بھی تیلگو فلم کا اب تک کاسب سے بڑامعاہدہ ہے۔

فلم کوسکومارنےڈائریکٹ کیاہےجبکہ الوارجن کے ساتھ رشمیکامندانااورفہد فاصل مرکزی کردارادا کیاہے۔پشپا2کو15اگست کوریلیزکیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Pankaj Tripathi out of Mirzapur web series

مرزاپورکےمداحوں کیلئےصدمےوالی خبر

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کی سوپرڈوپرہٹ ویب سیریزمرزاپورکاتیسراسیزن حال ہی میں اختتام پزیرہواہےلیکن توقعات کےبرعکس …