ویب ڈیسک ۔۔ نوےکی دہائی کی مشہوربالی وڈہیروئن منیشاکوئرالہ نےشاہ رخ خان کوعامرخان اورسلمان خان سےبہتراداکارقراردےدیا۔
ایک حالیہ انٹرویومیں منیشاکوئرالہ نےبالی وڈکےتینوں خانزکاموازنہ کرتےہوئےشاہ رخ کودیگرخانزکےمقابلےمیں بہتراداکارقراردیا۔ شاہ رخ کےبارےمیں بات کرتےہوئےمینشانےکہاشاہ رخ کی بہت اچھی بات یہ ہےکہ بہت کامیاب اداکارہونےکےباوجودان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہ آج بھی فرش پربیٹھ کرچائےپی لیتےہیں۔
عامرخان سےمتعلق بات کرتےہوئےمنیشاکاکہناتھاکہ عامرنےاپنےکیرئیرمیں بہت اچھاکام کیاہےاورجس طرح انہوں نےاپنےکام کوبہترسےبہترکیاہےاس پران کی تعریف بنتی ہے۔ عامراپنےہرکردارمیں بالکل الگ دکھائی دیتےہیں۔
اداکارہ نےمزیدکہاکہ سلمان خان بہت خداترس انسان ہے،لوگوں کی بہت مددکرتےہیں۔ انہوں نےکینسرکےبہت سےمریضوں کی مددکی ہے۔ واضح رہےکہ منیشاخودبھی کینسرکےمرض سےصحت یاب ہوئی ہیں۔
منیشاکوئرانہ نوےکی دہائی کی کامیاب ترین ہیروئنزمیں سےتھیں اوریہ وہ دورہےجب تینوں خانزبالی وڈپربلاشرکت غیرےراج کررہےتھے۔ منیشانےتینوں خانزکےساتھ فلموں میں کام کیاہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ دل سے اور گڈو میں جبکہ عامر خان کے ساتھ اکیلے ہم اکیلے تم اور من میں کام کیاہے۔ سلمان خان کے ساتھ منیشاکوئرالہ سنگدل صنم میں کام کرچکی ہیں۔
منیشا کوئرالہ پہلی مرتبہ نیٹ فلیکس کی سیریز ہیرا منڈی میں نظر آئیں گی، جس میں وہ ملکہ جان کا کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ سیریزیکم مئی کو ریلیزکی جائے گی۔