ویب ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کیلئےبات چیت حتمی مراحل میں داخل ۔ ذرائع کےمطابق ایساہواتوبلاول بھٹوکوایک بارپھروزیرخارجہ کامنصب دیاجائےگا۔
نیوزچینلزپرذرائع کےحوالےسےآنےوالی خبروں کےمطابق گزشتہ روزوزیراعظم شہبازشریف نےبلاول بھٹوکوحکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔ کہاجارہاہےکہ حکومت میں شمولیت کیلئےبات چیت چل رہی تھی اورآخرکارپیپلزپارٹی نےحکومت میں شمولیت کی حامی بھرلی ہےلیکن اس کااعلان مناسب وقت پرکیاجائےگا۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کی حکومت بنانےکےوقت سےخواہش تھی کہ پیپلزپارٹی کابینہ میں شامل ہوجائےتاکہ حکومت کوزیادہ مستحکم بنایاجاسکے۔ کہاجاتاہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نےاسحاق ڈارکونائب وزیراعظم بناکردراصل وزیرخارجہ کامنصب خالی ہی بلاول بھٹوکیلئےکیاہے۔
پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کیلئےپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی سےمنظوری لی جائےگی ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری ایک اچھا انتخاب ہے کیونکہ انہوں نے انتخابات سے قبل 16 ماہ کے دوران خود کو باصلاحیت وزیر خارجہ ثابت کیا۔ خودشہبازشریف بھی ان کی صلاحیتوں کااعتراف کرچکےہیں۔