Home / ٹریک اینڈٹریس سسٹم کیوں ناکام ہوا؟

ٹریک اینڈٹریس سسٹم کیوں ناکام ہوا؟

track and trace system inquiry report

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ایف بی آرکےٹریک اینڈٹریس سسٹم کےنفاذمیں ناکامی کی وجوہات کیلئےبنائی گئی انکوائری کمیٹی نےرپورٹ وزیراعظم شہبازشریف کوپیش کردی۔

رپورٹ کےمطابق اس وقت کے پروجیکٹ ڈائریکٹراورممبرآپریشنزان لینڈ ریونیو اس غفلت کے مرتکب پائے گئے۔ رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ دیگراعلیٰ افسران کےعلاوہ اس وقت کےچیئرمین ایف بی آربھی ٹریک اینڈٹریس سسٹم کی ناکامی کےذمہ دارہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف  نےسنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت محکمانہ کاررروائی کی کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احدچیمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

واضح رہےکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو ملک میں سگریٹ سازی، کھاد اور سیمنٹ کے کارخانوں میں پیداوار کی مانیٹرنگ، جعلی مصنوعات کی شناخت اورسمگلنگ کےخاتمے کے لئےبنایا گیا تھا۔ تاہم اس نظام کےدرست طورپرنافذنہ ہونےسےاس کےثمرات سامنےنہیں آسکے۔

یہ بھی چیک کریں

Ali Amin Gandapur and Faisal Kundi cold war

گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی …