Home / انتشاری ٹولےسےکوئی بات نہیں ہوگی:ترجمان پاک فوج

انتشاری ٹولےسےکوئی بات نہیں ہوگی:ترجمان پاک فوج

DG ISPR presser

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نومئی والےانتشاری ٹولےسےکوئی بات نہیں ہوگی۔ نومئی کرنےاورکروانےوالوں کوسزادیناپڑےگی۔ ترجمان پاک فوج میجرجنرل احمدشریف چودھری کی پریس کانفرنس۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہانومئی صرف پاک فوج نہیں بلکہ پوری قوم کامقدمہ ہے۔ بات چیت سیاسی جماعتوں سےکی جاتی ہے۔ پاک فوج پرالزام لگانےاورپراپیگنڈہ کرنےوالےلیڈراورٹولےسےبات نہیں ہوگی۔

میجرجنرل احمدشریف چودھری نےکہانومئی کی حقیقت یہ ہےکہ ایک سیاسی ٹولہ شہ پانےپراپنی ہی فوج پرچڑھ دوڑا۔

ترجمان پاک فوج کامزیدکہناتھا9 مئی سے متعلق بیانیہ بنائے جانے کے حوالے سے کہا کہ 9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں ہے، اس کےناقابل تردید شواہد عوام کےسامنےہیں۔ افواج کے پاس ہی نہیں، ہم سب کے پاس ہیں، ہم نےاپنی آنکھوں سےان واقعات کوہوتےدیکھا۔ نوجوانوں کوورغلاکرفوج اورایجنسیوں کےخلاف زہرگھولاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہاکہ ہم نے دیکھاکچھ سیاسی رہنماؤں نے چن چن کر اہداف دیے کہ ادھر حملہ کرو، ادھر حملہ کرو، ہم نے دیکھا کہ چند گھنٹوں میں پورے ملک میں صرف فوجی تنصیبات کونشانہ بنایاگیا۔ آپ نے یہ بھی دیکھا کہ کس طرح سے عوام اس انتشاری ٹولے سے پیچھے ہٹی۔ انتشاری ٹولےنےیہ دیکھتےہوئےیہ جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیاکہ یہ فالس فلیگ آپریشن تھا۔

ترجمان پاک فوج نےکہاکہ جوڈیشل کمیشن بنانےکی بات کی جاتی ہے،ہم جوڈیشل کمیشن کےحق میں ہیں لیکن اگرجوڈیشل کمیشن بناناہےپھردوہزارچودہ کےدھرنےکےمحرکات کابھی پتاچلایاجائے۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …