Home / منوج واجپائی کی نئی فلم،ٹریلرنےدھوم مچادی

منوج واجپائی کی نئی فلم،ٹریلرنےدھوم مچادی

Sirf Ek Bandaa Kafi Hai gets legal notice

ویب ڈیسک – بالی ووڈ لیجنڈ منوج باجپائی کی آنے والی او ٹی ٹی فلم ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلرانتہائی متاثرکن ہےجسےدیکھنےکےبعدفلم کودیکھنالازمی ہوجاتاہے۔ ٹریلرکےمطابق فلم دراصل عدالت میں چلنےوالےایک ایسےکیس سےمتعلق ہےجس میں ایک عام وکیل ایک عام لڑکی کاکیس ایک انتہائی طاقتورآدمی کےخلاف لڑتاہےتاکہ اس لڑکی کوانصاف دلاسکے۔۔

فلم کی کہانی

فلم ایک عام آدمی کی ہمت کو بیان کرتی ہےاپنےوقت کےطاقتوراورانتہائی بااثرشخص کوچیلنج کرتاہےاورثابت کرتاہےکہ کوئی بڑاہویاچھوٹا،قانون کےآگےسب برابرہیں۔ لیکن ظاہرکہانی بس اتنی سادہ نہیں،اس میں وہ سب کچھ بھی دکھایاگیاہےجوکسی بھی طاقتورمافیاکوللکارنےکےنتیجےمیں ایک عام آدمی کوبھگتناپڑتاہے۔  

یہ فلم ہمیں یہ سمجھنے میں مدد کرتی ہے کہ ایک عام شخص کی قوت ارادی اور خود ساختہ روحانی پیشوا کے اثر و رسوخ کے درمیان جنگ میں جیت قوت ارادی کی ہوتی ہے۔فلم ہمیں بتاتی ہےکہ قانون کےلمبےہاتھ ایک روزمجرم کےگریبان تک پہنچ ہی جاتےہیں۔

‘ستیا سےشہرت پانےوالےمنوج باجپائی نے ‘صرف ایک بندہ کافی ہے’ میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتےہوئے کہا کہ پی سی سولنکی کا کردار ایک ناقابل یقین تجربہ تھا۔ یہ ایک عام آدمی کی متاثر کن کہانی تھی جس نے ایک غیر معمولی مقدمہ لڑا سچائی اور انصاف کے لیے۔

فلم پرتنقید۔۔شان کولینےکےدینےپڑگئے

بالی وڈاداکارہ سومیاٹنڈن کی بولڈتصاویروائرل

صرف ایک بندہ کافی ہے ایک کورٹ روم ڈرامہ ہے جو 23 مئی 2023 کو ریلیز ہو رہا ہے۔ اسے اپورو سنگھ کارکی نے ڈائریکٹ کیا ہےجبکہ  زی اسٹوڈیو اور بھانوشالی اسٹوڈیو لمیٹڈ نے پیش کیا ہے۔

کملیش بھانوشالی، ونود بھانوشالی، وشال گرنانی اور آصف شیخ نے اسے جوہی پاریکھ مہتا کی مشترکہ پروڈکشن کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔

منوج واجپائی کی مشہورویب سیریز

  • دی فیملی مین
  • گلموہر
  • عیار
  • مسزسیریلرکلر
  • انجان

یہ بھی چیک کریں

Ishq Murshid Last Episode in Cinemas

عشق مرشدکی آخری قسط کسی سینمامیں لگےگی؟

ویب ڈیسک ۔۔ کامیاب ڈرامہ سیریز عشق مرشد کے مداحوں کے لیے خوشخبری! ہم ٹی …