Home / پاکستان میں پٹرول100روپےلٹرسستا۔۔

پاکستان میں پٹرول100روپےلٹرسستا۔۔

Cheap fuel price plan

ویب ڈیسک ۔۔ مہنگائی کےمارےپاکستانیوں کیلئےطویل عرصےبعدایک اچھی خبرآئی ہے۔

جی ہاں ، سیکرٹری اطلاعات پاکستان پٹرولیم خواجہ آصف کےایک بیان کےمطابق روس سےتیل ملنےکےبعدملک میں پٹرول کی قیمت میں 100روپےفی لٹرتک کمی کاامکان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف محمودکاکہناتھابین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول سستا ہونا چاہیے تھا۔ روس کے ساتھ معاہدے کے مطابق پاکستان کو تیل مارکیٹ کی قیمت کے مقابلے میں رعایتی نرخ پرملے گا۔

چھوٹی گاڑیوں کیلئےحکومت کی سستاپٹرول سکیم

انہوں نےبتایاکہ روس کا تیل مئی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائے گا۔ پہلی کھیپ آزمائشی طور پر پاکستان آرہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس وقت پاکستان کے پاس دو ریفائنریز ہیں جو اندرون ملک تیل کو پروسیس کر سکتی ہیں، جبکہ دیگر ریفائنریز پر کام کی ضرورت ہے۔

خام تیل کی پہلی کھیپ مئی کے آخریا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان کو اس کھیپ پر18 ڈالر فی بیرل تک کی رعایت ملے گی۔ روسی تیل کی آمدمہنگائی کی چکی تلےپستےپاکستانی عوام کیلئےیقیناًایک امیدافزاخبرہے۔

یادرہےکہ روس پاکستان کوخام تیل دےگاجسےمقامی ریفائنریزمیں پروسیس کرنےکےبعدمارکیٹ میں فروخت کیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …