Home / فلم پرتنقید۔۔شان کولینےکےدینےپڑگئے

فلم پرتنقید۔۔شان کولینےکےدینےپڑگئے

Shaan criticizes film Money Back Guarantee

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی طرح پاکستان کی فلم انڈسٹری بھی70سال گزرنےکےباوجودتجرباتی مراحل سےباہرنہیں نکل پائی۔ حالت یہ ہےکہ اس جدیداورسہولیات سےبھرپوردورمیں بھی ہمیں فلم بنائی نہیں آئی۔ فلم کب بنتی ہے، کب سینماپرلگتی ہےاورکب اترجاتی ہے ۔۔ پتاہی نہیں چلتا۔ ہاں اس بےچارےکوضرورپتاچلتاہوگاجس کےپیسےڈوب جاتےہونگے۔

حال ہی میں ریلیزہونےوالی فلم ‘منی بیک گارنٹی’ کےساتھ بھی یہی کچھ ہوا۔ فوادخان اورکرکٹروسیم اکرم جیسےبڑےناموں سےسجی یہ فلم پردہ سکرین پرفلم بینوں کوایک آنکھ نہ بھائی اوراب تک کی اطلاعات کےمطابق فیصل قریشی کی ہدایتکاری میں بننےوالی یہ فلم بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

ویسےتوپاکستان میں حالیہ چندسالوں میں بننےوالی زیادہ ترفلمیں ناکام ہی ہوئی لیکن فلموں کی ناکامی سےزیادہ پریشان کن بات یہ ہےکہ ہمارےفلمسازاورہدایتکارایک ناکام فلم بنانےکےبعدایک اورناکام فلم بنانےمیں لگ جاتےہیں، اپناوقت اورپیسہ دونوں بربادکرتےہیں لیکن ہاتھ کچھ نہیں آتا۔

فلم منی بیک گارنٹی کی ناکامی پرہدایتکارفیصل قریشی پرتنقیداورطنزکرتےہوئےاداکاراورہدایتکارشان شاہدنےاپنےانسٹاگرام اکاونٹ پرلکھاکہ یوفون کمرشلزتوصرف 45سیکنڈزکےہوتےتھے،کمرشلزبنانافلم بنانےسےکہیں زیادہ سادہ اورآسان کام ہے۔فلموں کیلئےاناڑی ڈائریکٹرزکوہائرکرنےپرفلمسازکوذمہ دارٹھہراناچاہیے۔

یادرہےکہ فلم منی بیک گارنٹی ایکشن کامیڈی فلم ہےجسےاداکارفیصل قریشی نےڈائریکٹ کیاہے۔ فلم میں مشہوراداکارفوادخان اوروسیم اکرم نےمرکزی کرداراداکئےہیں۔

معروف پاکستانی سنگرکوجنسی ہراسانی کےالزامات کاسامنا

ٹائیگربمقابلہ پٹھان ۔۔ بڑی فلم پرکام شروع

شان کوتنقیدمہنگی پڑگئی

یہ پہلاموقع نہیں کہ جب شان نےکسی فلم پرتنقیدکی ہے،وہ اس سےپہلےہمایوں سعیدکی فلم لندن نہیں جاوں گاپربھی تنقیدکرچکےہیں ۔ اس فلم کےحوالےسےان کاکہناتھاکہ ڈائریکٹرزدیگرموضوعات جیسےکہ ہاررفلموں پربھی کام کرسکتےہیں۔

ویسےیہاں یہ بتانابھی ضروری ہےکہ دوسروں پرتنقیدکرنےوالےشان کی اپنی حالیہ فلم’ضرار’بری طرح فلاپ ہوئی اوران کی اس فلم پرفلم بینوں اورناقدین کی جانب سےسخت تنقیدسامنےآئی ۔ بہت سےفلمی نقادوں نےاسےشان کی بدترین فلم قراردیااورکہاتھاکہ شان کواپنےاس پرانےناسٹلجیاسےباہرآناہوگاجس سےوہ اب تک باہرنہیں نکل سکے۔

فلم منی بیک گارنٹی پرتنقیدکےبعدسوشل میڈیاصارفین نےشان کوآڑےہاتھوں لیاہے۔ اس حوالےسےسوشل میڈیاپرشان کی پرانی فلموں کےکلپ بھی چلائےجارہےہیں تاکہ دوسروں کی ہدایتکاری پرتنقیدکرنےوالےشان دیکھ لیں کہ وہ خودکیسی ہدایتکاری کرتےرہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sahir Ali Baga Dubai Golden visa

ساحرعلی بگاکوگولڈن ویزامل گیا

ویب ڈیسک ۔۔ دبئی دنیاکےچندخوبصورت اورمصروف ترین شہروں میں سےایک ہے۔ دنیابھرسےہزاروں سیاح اورپروفیشنلزیہاں آتےہیں۔ …