ویب ڈیسک ۔۔ منوارے سےشہرت حاصل کرنےوالےمعروف گلوکارعلی نورکوخاتون گلوکارہ کی جانب سےجنسی ہراسانی کےسنگین الزامات کاسامنا ۔
گلوکارہ ماہاعلی کاظمی نےنوری بینڈکےلیڈووکلسٹ علی نورکےحوالےسےاپنےانسٹاگرام اکاونٹ پرایک سٹوری شئیرکرتےہوئےلکھاہےکہ علی نور نےکوک اسٹوڈیو میں آڈیشن کے دوران انہیں ہراساں کیا۔گلوکارہ نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ” وہ کوک سٹوڈیو کے آڈیشن کیلئے گئیں تو علی نور نے ان سے نازیبا سوالات کئے،انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی اورانہیں آڈیشن کیلئے گانے بھی نہیں دیا۔ علی نورنےانہیں احساس دلانے کی کوشش کی کہ وہ بہتر گلوکارہ نہیں”۔
ماہا علی کاظمی نےمزیدسنگین الزام عائدکرتےہوئےانکشاف کیاکہ علی نورنےانہیں زبردستی نشہ کروانے کی کوشش بھی کی۔ ویڈیو پیغام میں ماہا کا کہنا تھابھلےوہ مشہور گلوکارہ نہیں مگر ایسی خاتون بھی نہیں جو مشہورہونے کیلئے کسی کی گندی آفر قبول کرلیں۔ ماہا علی کاظمی نے علی نورکو انتہائی گندی سوچ کا مالک اورخواتین کو ہراسانی کا نشانہ بنانے والاشخص قراردیا۔
یاد رہے کہ اس سےپہلےایک صحافی عائشہ بنت راشد نے بھی علی نور پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے تھے تاہم بعد میں علی نور نے خاتون صحافی سے معافی مانگ لی تھی۔
یہاں یہ بھی بتاتےچلیں کہ علی نورکی جانب سےماہاعلی کاظمی کےالزامات پرکوئی موقف سامنےنہیں آیا۔