ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کی ایک کےبعدایک سامنےآنےوالی آڈیولیکس نےلوگوں کوحیران کرکےرکھ دیاہے۔
سامنےآنےوالی ایک تازہ ترین آڈیولیک بھی سننےسےتعلق رکھتی ہے۔ اس آڈیولیک کےمطابق عام انتخابات میں پی ٹی آئی ٹکٹ اورعمران خان سےملاقات کیلئےکم ازکم 1کروڑروپےسےزائدڈونیشن مقررکیاگیاہے۔
آڈیولیک میں سینئرپارٹی رہنمااعجازچودھری اوراسلام آبادسےتعلق رکھنےوالےچودھری حفیظ نامی شخص آپس میں بات کرتےسنےجاسکتےہیں۔ چوہدری حفیظ نامی شخص پی پی 114 سے رانا شوکت کیلئے ٹکٹ لینےکی درخواست کررہاہے۔
کال کرنے والے شخص نے اعجاز چوہدری سے پوچھا کہ ٹکٹ کیلئے کتنا ڈونیشن دینا پڑے گا؟اعجازچوہدری نے کہا کہ ہمارے ہاں ڈونیشن کی کوئی حدنہیں، تاہم جس وقت امیدوارکی پارٹی چیئرمین سے ملاقات کروائیں گےتووہ انہیں ہی ڈونیشن کاکہہ دیں،ڈونیشن کی رقم 10ملین یعنی ایک کروڑسےاوپرہونی چاہیے۔
کال کرنے والے شخص نےمزید پوچھا کہ شوکت خانم ہسپتال کیلئے کتنا فنڈ دینا ہوگا؟ اس پر اعجاز چوہدری بولےہم تو چاہتے ہیں کہ لوگ ہسپتال کیلئے بھی فنڈ ریزنگ کریں لیکن شوکت خانم کیلئےدیناچاہو تووہ آپ کی مرضی ہے۔