ویب ڈیسک ۔۔ خوبصورت آوازکےساتھ خوبصورت چہرےکی مالک پاکستان کی خوبروپاپ سٹارآئمہ بیگ نےایک پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی سےجڑےکچھ دلچسپ واقعات سےپردہ اٹھایاہے۔
آئمہ بیگ بتاتی ہیں کہ پاکستان آنےسےپہلےجب وہ امریکامیں رہتی تھیں توایک 72سالہ بوڑھےآدمی نےانہیں پائن ایپل پین کیک کیلئےڈیٹ کی آفرکی تھی ۔
آئمہ بیگ نےاپنےمداحوں کویہ بتاکربھی حیران کردیاکہ امریکامیں انہوں نےایک کال سینٹرمیں بھی جاب کی تاکہ کچھ زیادہ پیسےکمائےجاسکیں۔ آئمہ کےمطابق اس وقت ان کی عمرمحض 16برس تھی اوروہ لوگوں کوکیبل کنکشن فروخت کرتی تھیں۔
پاکستان میں آئمہ بیگ نےاپنےشوبزکیرئیرکاآغازدنیاٹی وی کےپروگرام مذاق رات سےکیالیکن کچھ عرصےبعدانہوں نےمذاق رات چھوڑکراپنی ساری توجہ گانےپرمرکوزکردی۔ آج آئمہ پاکستان اوردیگرملکوں میں ایک جانامانانام ہیں۔
حال ہی میں مشہورگائیک ساحرعلی بگاکےہمراہ ان کادوگاناوشملےبہت مشہورہوا۔ ان کےدیگرمشہورگانوں میں کچھ یہ ہیں۔
دوبول ، پیارہواتھا،اےزندگی،بازی،یاریاں اورڈھول ۔