Home / وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو”مےڈے”کال

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو”مےڈے”کال

automotive parts association

ویب ڈیسک ۔۔ جب کسی ہوائی جہازکودوران پروازکوئی خطرہ درپیش ہوتوپائلٹ کنٹرول ٹاورکومےڈے،مےڈےکی کال دیتاہے۔ جس کامطلب ہوتاہےکہ جہازخطرےمیں ہے،ہماری مددکی جائے۔

بالکل اسی طرح کی مےڈےکال پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیوپارٹس اینڈ اسیسریزمینوفیکچررزکی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوکی گئی ہےکہ ہم بہت مشکل میں ہیں،برائےمہربانی ہمیں بچالیں۔ آٹوموٹیوپارٹس ایسوسی ایشن کی جانب سےوزیرخزانہ سےدردمندانہ اپیل کی گئی ہےکہ کاراسمبلی کٹس اورآٹو پارٹس کی درآمدات کو”غیرضروری اشیاء” کی فہرست سے فوری طورپرنکالاجائے۔

وزیرخزانہ کولکھے گئے خط میں ایسوسی ایشن نےکہاہےکہ آٹو پارٹس مینوفیکچررزدرآمدی متبادل کے ذریعے سالانہ 1.5 بلین ڈالربچاتے ہیں اور ملک کی ٹیکس آمدنی میں 5 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین منیر باناکےمطابق ان کی ایسوسی ایشن کے اراکین، بالواسطہ اوربلاواسطہ طورپر30 لاکھ پاکستانی ورکرز، ٹیکنیشنز، انجینئرزاورانتظامی پیشہ ورافراد کو مختلف منصوبوں پرملازمت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حکومتی پابندیوں کےباعث ہزاروں کارکنوں کو برطرفی کا سامنا ہے کیونکہ سیکٹرکے بند ہونے کا خطرہ بڑھتاجارہاہے۔

ایسوسی ایشن نے درخواست کی ہےکہ تمام بینک مستند پارٹ میکرزاوروینڈرزکی درآمدات کے لیے تمام ایل سیز کھول دیں کیونکہ بڑھتی ہواافراط زر، کرنسی کی قدر میں کمی، اورریکارڈ بلندترین مارک اپ ریٹ کی وجہ سے انڈسٹری کو مستقل بندش کا سامنا ہے۔

ایسوسی ایشن نےخبردارکیاہےکہ "تمام صنعتوں کی ماں” کو بچانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے توبہت بڑا المیہ سامنے آئے گا، کیونکہ آٹو پارٹس کی پوری صنعت مستقل طور پر بند ہو جائے گی، جس سے لاکھوں ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔

یہ بھی چیک کریں

Prize bonds return date

پرائزبانڈزرکھنےوالوں کیلئےآخری موقع

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کی جانب سےپرائزبانڈزرکھنےوالوں کیلئےایک اہم اعلان سامنےآیاہےہے۔ 40,000، 25,000، 15,000 اور7500کےپرائزبانڈز(یئرر)کےحامل …