Home / واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

Monday, 27 April 2026 | Web Desk

واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت اہم فیچرمتعارف کرانےجارہاہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹاورژن میں نئے نوٹیفکیشن ببلز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ گوگل کی جانب سےاس فیچرکی سپورٹ اینڈرائیڈ 10 سےاس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کی جارہی ہے۔

فیس بک یامیسنجرکو اینڈرائیڈ پراستعمال کرنےوالوں کوپہلےسےعلم ہوگاکہ نوٹیفکیشن ببلز کیسےکام کرتےہیں؟

اس فیچر کے تحت جب کسی فرد یا گروپ چیٹ کا میسج واٹس ایپ میں موصول ہوگا تو اس کا فلوٹنگ ببل اسکرین پر نظر آئے گا،چاہے آپ ہوم اسکرین پر ہوں یا کسی اور ایپ کو استعمال کررہے ہوں۔ اس نوٹیفکیشن ببل میں واٹس ایپ کانٹیکٹ یا گروپ چیٹ کی پروفائل پکچر نظر آئے گی جس کے ساتھ ایک چھوٹا سا واٹس ایپ آئیکون ہوگا جونوٹیفکیشن کا عندیہ دے گا۔

اس فلوٹنگ ببل پر کلک کرنے پر واٹس ایپ چیٹ انٹرفیس اوپن ہوگا اور صارف میسج پڑھنےکےساتھ جواب بھی دےسکےگاجبکہ واٹس ایپ کومکمل اوپن کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن ببلز سے صارفین میسجز کو فوری دیکھنے، ریپلائی کرنے اور ملٹی ٹاسکنگ کرسکیں گے۔

اس فیچرکی مددسےآپ متعدد افراد یا گروپس سے بیک وقت چیٹ کرسکیں گے اور ویڈیوز دیکھتے ہوئے بھی چیٹس پر ریپلائی کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ابھی واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچرکوتجرباتی بنیادوں پرآزمایاجارہاہے۔ فی الحال اس فیچرکی لانچ ڈیٹ کےبارےمیں حتمی طورپرکچھ نہیں کہاجاسکتا۔

یہ بھی چیک کریں

X Money metal debit card showing user's X handle alongside smartphone displaying the X Money app interface

ایلون مسک کی بینکنگ اورپےمنٹ ایپ تیار

Tuesday, 28 April 2026 | Web Desk ٹیسلاکےبانی اوردنیاکےسب سےامیرآدمی ایلون مسک جلد ہی ایک …