Monday, 27 April 2026 | Web Desk
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےاتوارکواسلام آبادکےمختصردورےکوانتہائی مفید قراردیتےہوئےکہاہےکہ پاکستانی قیادت کےساتھ بہت مثبت مشاورت ہوئی۔
اسلام آبادسےماسکو پہنچنے پر ایرانی میڈیا سےبات کرتے ہوئے عباس عراقچی نےکہاکہ ایران اورماسکوکےدرمیان علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے مقصد سے روس آیا ہوں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آج ملاقات ہوگی۔ روسی صدرسےملاقات جنگ کی پیشرفت اورموجودہ صورتحال کاجائزہ لینےکیلئےاچھاموقع ہوگا۔
دورہ پاکستان کےحوالےسےبات کرتےہوئےایرانی وزیرخارجہ نےکہا،اسلام آباد میں حکام کےساتھ مثبت مشاورت ہوئی،حکام نےماضی کےواقعات اوران مخصوص حالات پرمشاورت کی جن کےتحت امریکاسےمذاکرات جاری رہ سکتےہیں۔
ٹرمپ ایران کی موجودہ قیادت سےڈیل پرتیار
عباس عراقچی نے بتایا کہ دورہ عمان میں آبنائےہرمزپربات چیت ہوئی،ایران اورعمان آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک ہیں اس لیے باہمی مشاورت ناگزیر ہے۔ دو ساحلی ممالک کے ناطے ہمیں ہرممکن اقدام میں ہم آہنگی برقرار رکھنی چاہیے، دونوں کا مفاداسی میں ہیں۔